مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر عمر سیف اور بل گیٹس کی امریکہ میں ملاقات

  • May 10, 2018 11:49 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: عاصم قریشی

بل اینڈ ملنڈا گیٹس فانڈیشن کے سرپرست اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے امریکہ میں پنجاب آئی ٹی بورڈ کے چیئرمین اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر عمر سیف سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران ڈاکٹر عمر سیف نے پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔

بل اینڈ ملنڈا گیٹس فانڈیشن نے ڈاکٹر عمر سیف کو اپنی ”گلوبل گڈ“ میٹنگ میں شرکت کے لیے سیئٹل‘ امریکہ آنے کی دعوت دی تھی۔ اس میٹنگ میں شرکت کی دعوت پوری دنیا سے ان پانچ چنیدہ افراد کو دی گئی تھی جو اس امر کی مثال ہیں کہ متنوع ٹیکنالوجی اور ڈیٹا کو عالمی ترقیاتی اہداف کے فروغ بالخصوص بچوں میں بیماریوں کے خلاف قوتِ مدافعت بڑھانے اور صحتِ عامہ کے لیے کس طرح استعمال کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر عمر سیف نے بل گیٹس کو بتایا کہ صوبہ پنجاب کے18 فی صد علاقوں کے بچوں میں بیماریوں کے خلاف قوتِ مدافعت بڑھانے کے لیے ٹیکے لگائے گئے تھے لیکن ان کی ٹیم کے تیار کردہ متنوع نظاموں کی وجہ سے دو سال سے بھی کم عرصے میں یہ شرح 18 فیصد سے بڑھ کر 88 فی صد ہو گئی۔

ڈاکٹر عمر سیف نے سمارٹ فون کی بنیاد پر کام کرنے والا نظام بھی پیش کیا جس کے ذریعے پنجاب سے ڈینگی کے خاتمے میں مدد ملی۔اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر عمر سیف نے گیٹس فاؤنڈیشن کی دوسری ٹیموں سے بھی ملاقاتیں کیں اور پاکستان میں جی آئی ایس کی بنیاد پر فصل کا تخمینہ لگانے کی زرعی ٹیکنالوجی اور مالی شمولیت کے اپنے اقدامات سے متعارف کروایا۔


Leave a Reply to Muhammad Azeem Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *