طلباء کیلئے انٹرنیشنل ریسرچ سپورٹ فیلو شپ کا اعلان

  • November 28, 2022 11:51 am PST
taleemizavia single page

لاہور: وجاہت علی

پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے صوبے بھر کی سرکاری اور پرائیویٹ جامعات میں زیر تعلیم پی ایچ ڈی سکالرز کو دُنیا کی ٹاپ 200 جامعات بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایچ ڈی سکالرز کو انٹرنیشنل ریسرچ سپورٹ فیلو شپ کے تحت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سوشل سائنسز، آرٹس، ہیومینٹیز اور مینجمنٹ کے مضامین میں تحقیق کے لیے فنڈنگ دی جائے گی۔

پنجاب ایچ ای سی کے  ڈائیریکٹر ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ  ڈاکٹر محمد ممتاز علی خان کے مطابق   پی ایچ ڈی سکالرز کو 6 مہینوں کے لیے عالمی جامعات میں تحقیق کے لیے بھیجا جائے گا۔ انٹرنیشنل ریسرچ سپورٹ فیلو شپ کے ضابطہ کے مطابق، اُمیدوار کی عمر کی حد 45 برس، پی ایچ ڈی تھیسز کے عنوان کی یونیورسٹی سے منظوری، پی ایچ ڈی کورس ورک کی تکمیل ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اُمیدوار پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں اپنی درخواستیں 30 دسمبر تک جمع کرانے کے پاپند ہوں گے۔ انٹرنیشنل ریسرچ سپورٹ فیلو شپ کے لیے منتخب ہونے والے سکالرز کی فیس، رہائشی و سفری اخراجات  کی ادائیگی کمیشن کی جانب سے جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *