ایچ ای سی: شہادت العالیہ کی سند کو بی اے ڈگری کا درجہ مل گیا
- October 13, 2017 11:44 pm PST
اسلام آباد
ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی ایکویلینس اینڈ ایکریڈیٹیشن کمیٹی نے شہادت العالیہ فی العلوم العربیہ والاسلامیہ کی سند کو بی اے ڈگری کے برابر تسلیم کر لیا گیا ہے۔
کمیٹی کی سفارشات پر شہادت العالیہ فی العلوم العربیہ والاسلامیہ کی سند رکھنے والے مدارس کے طلباء کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت بی اے کی انگریزی اور مطالعہ پاکستان کے مضمون کا امتحان پاس کرنا ہوگا۔
اس کے ساتھ ان طلباء کو انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز سے ثانویہ عامہ اور ثانویہ خاصہ کی مساویت کا سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کرنا ہوگا۔
کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ متعلقہ دینی نظام تعلیم کا بورڈ طلباء کو ثانویہ عامہ کورس میں اپنے ضوابط کے تحت داخلہ دے سکتے ہیں اور ایچ ای سی اب دینی اسناد رکھنے والے طلباء سے مڈل سکول کا سرٹیفیکٹ بھی طلب نہیں کرے گی۔
ایچ ای سی کی اس کمیٹی کا فیصلہ ہے کہ شہادت العالیہ کی ڈگری رکھنے والے طلباء اب کسی بھی منظور شدہ یونیورسٹی میں ایم اے کی ڈگری میں داخلہ لینے کے اہل ہوں گے۔
میں نے ایچ ای سی سے ایم اے کی ایکوی لینسی حاصل کی ہے درجہ عالمیہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان پر ۔
اب میں کیا کروں