ایسوسی ایٹ ڈگری میں سمیسٹر سسٹم لاگو کرنے کا فیصلہ منسوخ

  • November 28, 2022 10:00 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: نمائندہ خصوصی

پنجاب یونیورسٹی نے لاہور سمیت صوبے بھر میں الحاق کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کے امتحانی سسٹم کو سمیسٹر سسٹم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی رجسٹرار کی جانب سے یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجوں کے پرنسپل کے نام فیصلہ منسوخی کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق، پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک کونسل نے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس، کامرس اور سائنس میں سمیسٹر سسٹم کے تحت داخلے کرنے کے فیصلے کی منظوری نہیں دی۔

پنجاب یونیورسٹی نے 15 نومبر کو کالجوں کے پرنسپل کے نام مراسلے میں فیصلہ کیا تھا کہ رواں سال اے ڈی پی میں داخلے سالانہ سسٹم کے برعکس سمیسٹر سسٹم کے تحت ہوں گے، یونیورسٹی نے آج اپنے پندرہ نومبر کے مراسلے کو منسوخ کر دیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی نے الحاق شدہ کالجوں کو ہدایت کی ہے کہ 2021ء کی پالیسی کے تحت ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں سالانہ سسٹم کے تحت ہی داخلے کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.