پنجاب کی چار سرکاری یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کے نام فائنل، سمری ارسال

  • January 7, 2022 11:10 am PST
taleemizavia single page

ملتان، آمنہ مسعود

پنجاب کی چار یونیورسٹیوں کیلئے وائس چانسلرز کے نام فائنل کر لیے گئے ہیں، سرچ کمیٹی نے ڈاکٹر محمد رمضان، ڈاکٹر قیصر عباس، ڈاکٹر جاوید اختر اور ڈاکٹر محمد کامران کے نام وزیر اعلی کو تجویز کر دیے ہیں۔

ڈاکٹر خالد آفتاب کی سربراہی میں سرچ کمیٹی نے چار سرکاری یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز تعینات کرنے کیلئے 140 امیدواروں کے انٹرویوز کیے۔

تعلیمی زاویہ سے بات کرتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ سرچ کمیٹی نے سرگودھا یونیورسٹی کیلئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کارنیک انسٹیٹیوٹ کے چیف ریسرچ آفسیر ڈاکٹر قیصر عباس کا نام سمری میں پہلے نمبر پر شامل کیا ہے۔ سرچ کمیٹی نے محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں یو ای ٹی لاہور کے ڈین آف الیکٹریکل ڈاکٹر محمد کامران کا نام پہلے نمبر پر فائنل کیا ہے۔

تعلیمی زاویہ کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ساہیوال یونیورسٹی کیلئے ایگری کلچر یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈین ڈاکٹر جاوید اختر کو جبکہ ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں سابق ڈی جی پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر محمد رمضان کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

وائس چانسلر سرچ کمیٹی میں لمز سے ڈاکٹر عارف بٹ، سابق پرنسپل این سی اے ڈاکٹر سلیمہ ہاشمی، سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن جاوید اقبال بخاری شامل ہیں۔

سیکرٹری کی جانب سے سمری وزیراعلٰی کو ارسال کر دی گئی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب اور گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد چاروں یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز تعینات ہوں گے۔

سرچ کمیٹی نے یونیورسٹیوں میں تعینات موجودہ وائس چانسلرز کو بہ طور امیدوار زیر غور لانے سے انکار کیا اور تجربےبکے حامل سینئر ترین پروفیسرز کو بھی سمری میں شامل تین تین ناموں سے بھی باہر نکال دیا گیا جس پر پروفیسرز میں سرچ کمیٹی کے جانبدار رویہ پر سخت رد عمل ہے۔

پروفیسرز نے وزیر اعلی پنجاب کو سرچ کمیٹی کی جانب سے ایوارڈ کیے گئے نمبروں کا ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *