پیف کا طلباء کیلئے 6 ارب 17 کروڑ کے تعلیمی وظائف کا اعلان

  • February 24, 2018 2:14 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: حافظ اعجاز بشیر

پنجاب ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ (پیف) نے امسال 6 ارب 17 کروڑ 40 لاکھ روپے کے ایک لاکھ 15 ہزار 531 تعلیمی وظائف کا اعلان کردیا، 800 ملین روپے کے 1030 شہبازشریف میرٹ سکالرشپس، ڈیفیڈ کی طرف سے 185 ملین کے 500 وظائف بھی ملیں گے۔

پیف نے سیکنڈری لیول کے لئے 33 ہزار 411 سکالرشپس، انٹر میڈیٹ کے لئے 33 ہزار 411 سکالرشپس اورگریجویشن کے لئے بھی 33 ہزار 411 سکالرشپس مختص کئے گئے ہیں،ماسٹر لیول کے لئے 11 ہزار 161 اور پنجاب بورڈآف ٹیکنکل ایجوکیشن کے لئے 468 سکالر شپس رکھے ہیں۔بلوچستان کے لئے 480 ،خیبر پختونخواہ کے لئے 80، سندھ کے لئے 80 ،فاٹا کے لئے 65 ، گلگت بلتستان کے لئے 50،آزاد جموں کشمیر کے لئے 50،اسلام آباد کے لئے 30 سکالرشپس اور سنٹر آف ایکسلینس کے لئے 1304 سکالرشپس مختص کئے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کی کارکردگی اور شفافیت کی بناءپر برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی ڈیفیڈ نے انٹرمیڈیٹ لیول کےلئے 500 سکالرشپس رکھے ہیںجبکہ ماسٹر لیول کے لئے 1000 اور پی ایچ ڈی کے لئے 30 شہبازشریف میرٹ سکالرشپس بھی مختص کئے گئے ہیں۔

ائر یونیورسٹی کے لئے 20،بحریہ یونیورسٹی کےلئے 30،کیڈٹ کالج حسن ابدال کے لئے 15،کامسیٹس اسلام آباد او رلاہور کے لئے 20 ،پنجاب دانش سکولز کے لئے 770 سکالرشپس، فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کے لئے 30،ایف سی کالج کے لئے 20،غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ سوابی کے لئے 10،آئی بی اے کراچی اور سکھر کےلئے 18،انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاﺅنٹینٹس آف پاکستان15،انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ مینجمٹ اینڈ اکاﺅنٹینٹس آف پاکستان کے لئے 15،آئی ٹی یونیورسٹی لاہور کے لئے 76، لمز کے لئے 30، پاک ترک انٹرنیشنل پبلک سکول کے لئے 30،پاکستان انسٹیٹیویٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کے لیے 10 ،صادق پبلک سکول کے لئے 20 رکھے گئے ہیں۔

جنرل کیٹیگری کے تحت 80 فیصد سکالر شپ میٹرک،انٹرمیڈیٹ، گریجویشن ، ماسٹرز،ایم فل،پی ایچ ڈی، پیشہ ورانہ ڈگری حاصل کرنے والے ذہین اور ہونہار طلبہ کو دئیے جائیں گے جبکہ20 فیصد سکالر شپ سپیشل طلبہ، یتیم بچوں، اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے طلباوطالبات، دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والے سویلین کے بچوں کےلئے خصوصی کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے نیز گریڈ ایک سے گریڈ4تک کے سرکاری ملازمین کے بچوں کے لئے بھی سپیشل سکالرشپس رکھے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں اسلام آباد،فاٹا،گلگت بلتستان سمیت دیگر صوبوں کےلئے 835سکالرشپس کا اعلان کیا گیا ہے۔ترجمان پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ(پیف) نے بتایا کہ ہوسٹل میں رہائش پذیر میٹرک کے طلبہ کے لئے 1500 روپے،ایف اے /ایف ایس سی کے طلبہ کے لے 3000 روپے، بی اے /بی ایس سی کے طلبہ کے لئے 4000،ایم اے/ایم ایس سی کے طلبہ کے لئے 5000 جبکہ پروفیشنل کوالیفیکیشن حاصل کرنیوالے طلبہ کے لئے 4500 روپے ماہانہ رکھا گیا ہے۔

وائس چیئرمین پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈڈاکٹر امجد ثاقب نے اے پی پی کوبتایا کہ پیف حکومت کا تعلیمی وظائف کے لئے انقلابی پروگرام ہے، یہ ادارہ ہونہار اور مستحق بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے مالی معاونت فراہم کر تا ہے، ابتدائی طور پر ایک ارب روپے کی مالیت سے شروع کیے گئے ادارے کے انڈومنٹ فنڈ کی کل مالیت 18 ارب روپے ہو چکی ہے۔انہوںنے بتایاکہ پیف ایک سکالرشپ نہیں قوم کی تعمیر کا ایک پروگرام ہے،جن بچوں کو وظائف دئیے جاتے ہیں ان کی تربیت کے ذریعے یہ احساس پیدا کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے خوابوں کی تعمیر کےساتھ ساتھ ملک وقوم کی خدمت بھی کرنی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ قائد کے وژن کے مطابق دیانت، امانت، صداقت پر عمل کرتے ہوئے ہمیں اپنی منزل کی طرف بڑھنا ہے۔انہوں نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق پیف کو سبزہ زار سکیم میں 4 کنال کا پلاٹ بھی الاٹ ہو چکا ہے اور انشاءاللہ آفس کی تعمےر کا کام بھی بہت جلد شروع ہو جائے گا۔


  1. m gratuade ka student hon..is scholarship k liey kesy apply krobsc,mechanical engineering kr raha ho.
    seesion:2015 to 2019

  2. Assalam-o-Alikum!
    Dear Sir/Ma’am! Please change your policy of “Scholarships for enrolled students only” because many deserving students do not apply for a programme just because first semester’s fee is too much for them and if somehow they arrange the first semester’s fee. They fear if they would not get the scholarship they will never be able to pay next semester’s fee. So many deserving students cannot get what they actually deserve.

  3. ان سکالر شپ سے متعلق تمام تر تفصیلات پنجاب ایجوکیشنل اینڈ اینڈومنٹ فنڈز کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ آپ ویب سائٹ سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

  4. sir peef scolarshi and shehbaz sharif merit scolarship kb tak aiye gi fall 17 walo ki???????????????

  5. Sir my scholarship is baned sir why tell me sir my first scholarship is come 1st march and now 1 october sir plz tell me i am very worry about them sir i pass 2017 matric with A grade my family is also worry about my scholarship

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *