ڈگری کلاسز کی اسلامیات، مطالعہ پاکستان کا نصاب تبدیل کر دیا گیا

  • August 28, 2018 10:37 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: آمنہ مسعود

بی اے بی ایس سی مطالعہ پاکستان اور اسلامیات کے لازمی مضامین کے نصاب میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے ڈگری کلاسز کیلئے نصاب میں رواداری اور انسانی حقوق پر مشمل مضامین اور سوالات شامل کر دیے گئے ہیں۔

اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کا ڈگری کلاسز کے لیے نصاب تبدیل کر دیا گیا ہے۔ بی اے بی ایس سی میں رواداری اور انسانی حقوق پر مشتمل نصاب شامل کیا گیا ہے۔

مطالعہ پاکستان کے پرچے کے نمبرز 40 سے کم کر کے 30 نمبرز کے سوالات ہوں گے جبکہ اسلامیات کا پرچہ 60 نمبرز سے کم کر کے 40 نمبروں کا کر دیا گیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک کونسل کی جانب سے رواداری اور انسانی حقوق پر مشتمل 30 نمبروں کا نصاب شامل کیا گیا ہے۔

مذکورہ نصاب میں قرآنی آیات، احادیث، سیرت النبیؐ کے موضوعات شامل کر دیے گئے۔ صوفی ازم پڑھانے کیلئے سلسلہ قادریہ، سہروردیہ، چشتیہ، نقشبندیہ بھی نصاب میں شامل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کے آئین میں انسانی حقوق، اقلیتوں کے حقوق اور عورتوں کے حقوق سے متعلق رواداری کا نصاب شامل ہوا ہے۔

آئندہ سال مطالعہ پاکستان اور اسلامیات کے نئے سلیبس کے تحت امتحان ہوگا۔ پنجاب یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے بی اے بی ایس سی کے نئے نصاب کی منظوری دے دی اوریونیورسٹی نے الحاق شدہ 618 کالجوں کے پرنسپلز کو آگاہ کر دیا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published.