پنجاب کے طلباء کیلئے دیگر صوبوں میں انجینئرنگ میں داخلوں کا اعلان
- November 28, 2022 10:46 pm PST
راولپنڈی: نمائندہ خصوصی
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں پنجاب کے ڈومیسائل ہولڈر امیدواروں سے دیگر صوبوں میں بی ایس سی انجینئرنگ میں داخلے کے لیے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔
صوبہ پنجاب کی یہ نشستیں دیگر صوبوں کی یونیورسٹیوں میں سیشن 2022 میں داخلہ کے لیے باہمی تبادلہ کی بنیادوں پر مختص کی گئی ہیں۔
یاد رہے امیدوران کو بی ایس سی میں داخلے کے لیے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، لاہور کے زیر اہتمام مشترکہ داخلہ ٹیسٹ 2022ء میں شمولیت کو لازمی قرار دیا گیا ہے، یہ ٹیسٹ 18 سے 22 جولائی ،2022 تک منعقد کیا گیاتھا۔
امیدوران کاانٹرمیڈیٹ (پری انجینئرنگ)/ڈپلومہ (متعلقہ ڈسپلن میں) یا اس کے مساوی سالانہ امتحان 2022 تک کم سے کم 60 فیصد نمبر اور 50 فیصد (70 فیصد انٹرمیڈیٹ اور 30 فیصد انٹری ٹیسٹ) حاصل کرنا ضروری ہے۔درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 دسمبر2022 ء مقرر کی گئی ہے۔