پروفیسر یو ای ٹی کیساتھ سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کا فراڈ

  • May 1, 2018 1:30 pm PST
taleemizavia single page

فیصل آباد

پاکستان مسلم لیگ نون یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کاشف نواز رندھاوا نے فیصل آباد کے مسلم ٹاؤن تھری سرگودھا روڈ پر نئی لانچ ہونے والی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کے ساتھ مل کر شہریوں کو پلاٹ دلوانے کی مہم چلائی اور شہریوں کی اس سوسائٹی میں سرمایہ کاری کرانے میں کردار ادا کیا۔

تعلیمی زاویہ کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر رانا تنویر قاسم اور ان کے رشتہ داروں نے کاشف نواز رندھاوا کے ساتھ مل کر اس سوسائٹی میں دو پلاٹوں کی خریداری کے لیے انویسمنٹ کی اور پلاٹ کی اقساط بھی براہ راست کاشف نواز رندھاوا کو ادا کی جاتی رہیں۔

کاشف نواز رندھاوا فیصل آباد میں مسلم لیگ نون کی اتحادی ایک مذہبی جماعت کا شہری امیر تھا اور اپنے اسی منصب کی بناء پر وہ رہائشی سوسائٹی میں شہریوں کی سرمایہ کاری کراتا رہا۔ ڈاکٹر تنویر قاسم کے اہل خانہ نے اس رہائشی سکیم میں کاشف نواز رندھاوا کو پانچ مرلے اور دس مرلے پلاٹ کی مکمل اقساط پانچ سال میں ادا کر دیں لیکن آج بیس سال گزر جانے کے باوجود بھی کاشف نواز رندھاوا نے پلاٹ حوالے نہیں کیا۔

کاشف نواز رندھاوا نے اپنے مذہبی اثر و رسوخ اور تشخص کی بناء پر مسلم لیگ نون جوائن کر لی اور اس کے یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کا عہدہ سنبھال لیا۔ اس وقت وہ ن لیگ کے سیاسی جلسوں میں اسٹیج پر اپنی ذمہ داریاں نبھاتا ہے اور اپنے اس نئے عہدے کی بناء پر زمین کے معاملے میں کیے گئے فراڈ کو دبانے کی کوشش کرتا ہے۔ مسلم لیگ ن کی صوبائی اور مرکزی قیادت کو کاشف نواز رندھاوا سے متعلق فراڈ کی معلومات ہونے کے باوجود آج تک کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

زمین کے فراڈ میں مبینہ طور پر ملوث کاشف نواز رندھاوا کو مسلم لیگ ن کی جانب سے 2013ء الیکشن میں فیصل آباد کے پی پی 64 سے ایم پی اے کا ٹکٹ بھی دیا گیا لیکن اس حلقے سے اُنہیں بدترین شکست ہوئی۔

یو ای ٹی کے پروفیسر ڈاکٹر رانا تنویر قاسم نے تعلیمی زاویہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پلاٹ کا قبضہ بھی نہیں دیا گیا اور کاشف نواز رندھاوا کی جانب سے اب سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ کاشف نواز رندھاوا کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

  1. ایسے لوگوں کو سخت سے سخت سزا دینی چاہیے ۔ اور پروفیسر رانا تنویر قاسم صاحب کے تحفظ کے لیے جلد سے جلد کاشف نواز رندھاوا فراڈیا شخص کو گرفتار کرنا چاہیے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *