پیمرا: آئی ٹی یونیورسٹی لاہورکو ایف ایم ریڈیو کا لائسنس جاری

  • August 10, 2017 8:49 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور کا ایف ایم ریڈیو شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان الیکڑانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے یونیورسٹی کو لاہور میں ایف ایم ریڈیو کی نشریات شروع کرنے کے لیے لائسنس بھی جاری کر دیا ہے۔

آئی ٹی یونیورسٹی لاہور کو پیمرا کی جانب سے جاری کیے گئے ایف ایم ریڈیو لائسنس کے مطابق لاہور میں 90.4 فریکوئنسی پر یہ نشریات چلائی جائیں گی۔

پیمرا نے تعلیمی مقاصد کے لیے یونیورسٹی کو ایف ایم ریڈیو کا لائسنس جاری کیا ہے جو کہ نان کمرشل ہوگا۔

ایف ایم ریڈیو پر لاہوریوں کے لیے تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی، ادب، فنون لطیفہ اور دیگر اہم امور پر معلومات عامہ پر مبنی پروگرامز نشر ہوں گے۔

وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ ایف ایم ریڈیو کی نشریات چند مہینوں میں شروع کر دی جائیں گی اور ریڈیو سے متعلق انفراسٹرکچر کو بھی پورا کیا جارہا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ اس ریڈیو کے ذریعے سے یونیورسٹی کے طلباء کو بھی اپنی صلاحیتوں کو برؤے کار لانے کا موقع میسر آئے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *