لوئر کرم: صدہ میں آرمی پبلک سکول کے قیام کا اعلان

  • July 11, 2017 12:51 pm PST
taleemizavia single page

کُرم ایجنسی

جنرل آفیسر کمانڈنٹ میجر جنرل حسن اصغر حیات نے معیاری تعلیم کی فراہمی کےلئے صدہ کے مقام پر آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔

یہ اعلان انہوں نے صدہ لوئر کرم کا دورہ کرنے کے دوران لوئر و سنٹرل کرم کے مشران سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنٹ میجر جنرل اصغر حیات کا کہنا تھا کہ لوئر و سنٹرل کرم میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے آرمی پبلک سکول کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے اور سکول کی تعمیر پر بہت جلد کام کا آغاز کردیا جائے گا۔

دورہ کے موقع پر جی او سی حسن اصغر حیات نے پاڑاچنار سے سید کرام تک 50 کلومیٹر سے زائد روڈ، کوٹ میران سے تودے اوبہ تک 40 کلومیٹر سے زائد روڈ اور ڈوگر سے حیدر کنڈاؤ تک 20 کلومیٹر سے زائد روڈ بنانے کا اعلان بھی کیا جس پر بھی بہت جلد کام شروع کیا جائے گا۔

اس موقع پر 70 سے زائد قبائلی مشران نے پاک آرمی کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کا اعلان کیا۔

محمد عالم خان نامی شخص نے ٹی این این کو بتایا کہ کرم کے رہائشیوں کو آرمی پبلک سکول کے قیام کے اعلان پر خوشی ہوئی ہے۔ اس طرح کے ترقیاتی کاموں سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا۔ روڈ بنانے سے عوام کے مشکلات میں کمی آئے گی اور لوگ باآسانی ایک جگہ سے دوسری جگہ آجاسکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *