او لیول/اے لیول طلباء کیلئے آن لائن تعلیمی پورٹل قائم

  • January 17, 2018 10:11 pm PST
taleemizavia single page

کراچی

لرننگ بائٹس اپنی قسم کا پہلا آن لائن پورٹل ہے جو پورے پاکستان کے او لیول آئی جی ایس ای،، اے لیول، میٹرک، ، ایف ایس سی، اور سیٹ، کے طالب علموں کو آن لائن حقیقی تعلیمی ماحول فراہم کرے گا۔

،لرننگ بائٹس کے چیف ایگزیکٹو افسر معین خان ان چند لوگوںمیں سے ایک ہے جو ملک میں مثبت تبدیلی لانے کابیڑہ اٹھاتے ہیں، ترقی پذیر ممالک میں تعلیم کی اہمیت جانتے ہوئے معین خان نے پاکستانی تعلیمی نظام میں تبدیلی لانے کے لئے تعلیمی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔

نئے دور کی ضروریات کے مطابق معین خان اور ان کی ٹیم نے پورے ملک میں ہر کسی کو تعلیمی مرکز فراہم کرنے کی ذمہ داری لی ہے، اس منصوبے کا مقصد مناسب خرچ میں بین الاقوامی معیار کی تعلیم مہیا کرنا ہے خاص طور پر ان علاقوںمیں جہاں کا موجودہ تعلیمی ڈھانچہ اتنا مضبوط نہیں ہے۔

سب کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے معین خان نےاپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کے ساتھ تعلیمی ماہرین اور نامور مقامی اور غیر ملکی اساتذہ کے ساتھ شراکت کی ہے، اس تعلیمی پروگرام لرننگ بائٹس کے تحت آپ گھربیٹھے غیر ملکی نامور اساتذہ اور پروفیسرز سے تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

لرننگ بائٹس اپنے خود کار تعلیمی انتظامی نظام ’’انٹیلیکٹس‘‘ کے ذریعے ملک کے تعلیمی نظام میں جدت لائے گا۔تمام طالب علموں کو ویب سائٹ لرننگ بائٹس آن لائن وزٹ کرکے انرولمنٹ کروانی ہوگی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *