لاہور کالج سنڈیکیٹ: ملازمین کی اپ گریڈیشن کی منظوری

  • May 27, 2017 11:23 am PST
taleemizavia single page

رپورٹ

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کے اجلاس میں 7 ویں سے لے کر 11 ویں سکیل کے سٹاف کی اپ گریڈیشن اور پی ایچ ڈی کی فیسوں میں بیس فیصد تک کمی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا اجلاس قائمقام وائس چانسلر ڈاکٹر رخسانہ کوثر کی زیر صدارت ہوا۔

سنڈیکیٹ کے اجلاس میں 7 ویں سکیل سے لے کر گیارہویں سکیل تک کے ملازمین کی اپ گریڈیشن اور تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

سنڈیکیٹ کے اجلاس میں یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں جونیئر کلرک کی سیٹ مختص کرنے کی منظوری اور ان اسامیوں پر بھرتیوں کے لیے اشہتار جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

سنڈیکیٹ نے ٹینور ٹریک سسٹم کے تحت اساتذہ کی تقرری کے لیے سلیکشن بورڈ کے ممبران کی منظوری بھی دے دی ہے جبکہ اجلاس میں یونیورسٹی میں نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو دو سال بعد مستقل کرنے کی نئی پالیسی کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ نے ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی فیسوں میں 20فیصد تک کمی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

لاہور کالج کے وہ اساتذہ کو دُنیا بھر کی یونیورسٹیز میں منعقد ہونے والی کانفرنسز میں شرکت کرنے کے لیے جائیں گے تو اُن کے سفری اخراجات یونیورسٹی برداشت کرے گی جس کی اجلاس میں منظوری دے دی گئی ہے۔

اس کے لیے سنڈیکیٹ نے ریسرچ فنڈز مختص کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔ سنڈیکیٹ اجلاس میں ایچ ای سی پراجیکٹس کے تحت خصوصی ملازمین کی بھرتی کے لیے سنڈیکیٹ نے پالیسی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اجلاس میں لاہور کالج کے امتحانات کیلئے ایکسٹرنل اینڈ انٹرنل ایگزامینرز کے مشاہیر میں اضافہ کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *