جامعہ سندھ جامشورو کا غیرقانونی کالجوں کے بارے میں اعلامیہ جاری

  • July 7, 2018 1:20 pm PST
taleemizavia single page

جامشورو

جامعہ سندھ جامشورو کا نام استعمال کر کے مختلف پرائیویٹ کالجوں میں طلباء کے داخلے کیے جارہے ہیں جبکہ یہ کالج یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ نہیں ہیں۔ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ان کالجوں سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے اور طلباء کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ یہاں داخلہ ہرگز نہ لیں۔

جامعہ سندھ جامشورو کے ڈائریکٹر ایفلی ایٹڈ کالجز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ قاضی میاں احمد لا کالج حیدرآباد، ڈپارٹمنٹ آف لا گلشن کیمپس گاڑی کھاتہ حیدرآباد، ڈپارٹمنٹ آف لا عبدالحق کیمپس فقیر کا پڑ حیدرآباد کا یونیورسٹی کے ساتھ الحاق نہیں ہے۔

یونیورسٹی حکام کے مطابق دانش مہران انسٹیٹیوٹ آف لا لطیف آباد نمبر4- حیدرآباد، لا کالج گھوٹکی ہالا اور ایس ڈی کے لا کالج دادو کا جامعہ سندھ کے ساتھ کوئی بھی الحاق نہیں ہے اور نہ ہی جامعہ سندھ سے کوئی تعلق ہے۔

اعلامیہ میں بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس سلسلے میں جامعہ سندھ کسی بھی حوالے سے ذمہ دار نہیں ہوگی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *