گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی مجلس مباحث کا 270 ایوارڈز جیتنے کا ریکارڈ

  • October 4, 2016 4:02 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

جی سی یو مجلسِ مباحث کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ایوارڈز میں 50 ٹیم ٹرافیاں اور93 بہترین مقرر کے اعزازات شامل ہیں۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی مجلسِ مباحث نے رواں تعلیمی سال میں ملکی وعالمی تقریری مقابلوں میں مجموعی طور پر 270ایوارڈزجیت لیے ہیں۔

پاکستان بھر کی سرکاری و نجی جامعات کے درمیان انگریزی و اُردو تقاریر میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے کالج اور پوسٹ گریجویٹ کلاسز کے طلباء ان مقابلوں میں شرکت کرتے رہے ہیں۔

جن طلباء نے ان مقابلوں میں انعامات جیتے ہیں ان میں محمد افزان منیر،اویس احمد ملک،شاکر علی بخاری،حسن حیدر رضا،رضا گیلانی،حسن قدیربٹ،حمزہ عباس،محبہ احمد،زین الحسن ،علی ذر،سعد خان،اسامہ خان ،عبداللہ ظفر ،قاسم رضا،حارث علی ورک،عبدالرحیم ورک، جویریہ بتول،کفیل رانا،اسامہ ضوریز،محمد علی ظاہر،فہد محموداور ذوہیب عالم شامل ہیں۔

وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے مجلس مباحث کے عہدیداروں اور مقابلے میں کامیاب ہونے والے طلباء کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں حسن امیر شاہ نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔ وہ کہتے ہیں کہ راوین صرف تحقیق کے میدان میں ہی آگے نہیں ہیں بلکہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی وہ پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

وائس چانسلر نے مجلس مباحث کو مقابلوں میں شرکت کرنے اور تیاری کے دوران مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی بھی کرائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *