ایم کیٹ پرچہ آؤٹ؛ حکومت نے عدالت سے مزید مہلت مانگ لی

  • September 13, 2017 11:16 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیکل کا انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ کے معاملے پر آج کیس کی دوبارہ سماعت ہوئی۔ اس سماعت کے دوران یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے جواب داخل کرانے کے لیے مزید مہلت مانگ لی ہے۔

اس کیس کے حتمی فیصلے تک عدالت نے اس انٹری ٹیسٹ کے تحت میڈیکل کالجز میں داخلوں سے بھی روک دیا گیا ہے۔

عدالت نے سیکرٹری محکمہ صحت کو بھی حکم دیا کہ وہ اس پر اپنا جواب داخل کرائیں۔

میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ ہونے کے کیس کی سماعت جسٹس شاہد وحید نے کی جس پر علی حیدر سمیت دیگر وکلاء نے بحث کی۔

درخواست گزار طلبہ کے وکلاء نے پنجاب حکومت اور یو ایچ ایس سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئےموقف اختیارکیاکہ میڈیکل کالجز میں 3400 سیٹوں کے لئے 20اگست کو ہزاروں طلبہ کافزکس اوربیالوجی کا انٹری ٹیسٹ لیا گیا۔

درخواست گزار کے وکلاء کا کہناتھا کہ انٹری ٹیسٹ میں ہزاروں طلبا وطالبات کا انٹری ٹیسٹ لیاگیا، سٹار نامی ایک اکیڈمی نے انٹری ٹیسٹ سے قبل ہی پیپرلیک کردیا اور پیپرز لیک بارے فیس بُک پربھی ذکر موجود ہے۔

وکلاء کا کہنا تھا کہ پیپرلیک کرنے سے مستحق طلبا کی حق تلفی ہوئی ،وکلاء نے استدعا کی کہ انٹری ٹیسٹ لینے کے اقدام کو عدالت کالعدم قرار دے۔

عدالت نے 18 ستمبر تک فریقین کو جواب داخل کرنے کی مہلت دے دی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *