ظفر عنائیت انجم ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن تعینات
- February 20, 2017 4:58 pm PST
لاہور
گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ لاہور کے شعبہ انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ظفر عنائیت انجم کو ڈائریکٹر کالجز لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن کا عہدہ تیرہ اگست دو ہزار سولہ سے خالی تھا اور اس عہدے پر تعیناتی کیلئے تمام سرکاری کالجوں کے ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور پروفیسرز کے دو مرتبہ انٹرویوز لیے گئے۔
ظفر عنائیت انجم دو ہزار گیارہ بارہ میں لاہور ڈویژن میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بھی تعینات رہ چکے ہیں اور عام انتخابات دو ہزار تیرہ میں اُن کا لاہور سے تبادلہ کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ سائنس کالج وحدت روڈ میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر تعینات ہوگئے تھے۔
ظفر عنائیت انجم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اُنہوں نے اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا ہے۔