سرکاری کالج کی طالبہ کی ہاسٹل میں پُر اسرار موت

  • September 28, 2018 12:46 pm PST
taleemizavia single page

راولپنڈی: گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین راولپنڈی کی طالبہ عروج کی ہاسٹل میں پُر اسرار موت کے بعد کالج کی طالبات نے احتجاج پر ہیں۔

کالج کی انتظامیہ بی ایس آنرز کی 20 سالہ طالبہ عروج کی موت کو خود کُشی قرار دے رہی ہے۔

فتح جھنگ کی رہائشی عروج کی پُر اسرار موت پر کالج کی طالبات نے کلاسز کا بائیکاٹ کر کے ہاسٹل وارڈن اور کالج انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور مظاہرے کے دوران سٹرک کو بھی جام کر دیا۔


احتجاجی طالبات کے مطابق رات گئے جاں بحق طالبہ کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور اس کی اطلاع وارڈن کو دی گئی تاہم وارڈن نے دوائی دی اور نہ ہی ایمبولینس کو کال کیا گیا، اور اس کی ہلاکت کے بعد اب انتظامیہ اسے خود کشی کا رنگ دے رہی ہے۔

ریسکیو 1122 طالبہ کی موت کے بعد ڈٰیڈ باڈی لینے کے لیے ہاسٹل پہنچنے کی کوشش کی لیکن احتجاجی طالبات نے راستہ ہی نہ دیا۔ دوسری جانب جاں بحق طالبہ کے والدین کا موقف ہے کہ اُن کی بیٹی کی طبیعت خراب ہوئی اس پر ہاسٹل وارڈن کی جانب سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

پولیس نے جاں بحق طالبہ کے ہاسٹل کے کمرے کو سیل کر دیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اورپوسٹمارٹم کے لیے نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی گئی ہے، پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد وجہ موت بتائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *