رومن سندھی فارمیٹ میں سرکاری مراسلہ لکھنے پر ایجوکیشن آفسر معطل
- August 31, 2019 12:30 pm PST

شکار پور: خاتون تعلقہ ایجوکیشن افسر شکار پور نے سرکاری مراسلہ رومن سندھی میں لکھنے کے باعث معطل کر دی گئی ہیں. تعلقہ ایجوکیشن افسر نے رومن سندھی فارمیٹ میں آفیشل خط جاری کیا تھا.
خاتون تعلقہ افسر کی طرف سے اساتذہ اور مختلف اسکولوں کی ہیڈمسٹریس کو سرکاری چٹھی 20اگست 2019 کو تحریر کی گئی ۔
دفتری زبان میں خط نہ لکھنے پر تعلقہ ایجوکیشن افسر کےخلاف محکمہ تعلیم کی طرف سے کارروائی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔
سندھ کے سیکریٹری تعلیم قاضی شاہد نے مذکورہ تعلقہ ایجوکیشن افسر کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے دفتری زبان میں خط نہ لکھنے پر انہیں معطل کردیاہے۔
سیکرٹری تعلیم قاضی شاہد نے کہاہے کہ معطلی کے دوران افسر سے انٹرویو اور تحریری ٹیسٹ لیا جائے گا،ٹیسٹ کی بنیاد پر افسر کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔