پنجاب کی 12 یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز تقرری کا اشتہار جاری

  • February 21, 2019 11:36 am PST
taleemizavia single page

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے کی بارہ سرکاری یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے اشتہار جاری کر دیا ہے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اشتہار کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 مارچ مقرر ہے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے پانچ جنرل، چار خواتین اور تین سپیشلائزڈ یونیورسٹیوں کے لیے اشتہار دیا گیا ہے۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، یونیورسٹی آف گجرات، یونیورسٹی آف نارووال، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، ویمن یونیورسٹی ملتان، ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لیے اشتہار دیا گیا ہے۔

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور میں وائس چانسلر کی تقرری کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

حکومت نے اُمیدواروں کے لیے عمر کی حد 65 برس ہونے کی شرط عائد کی ہے جبکہ خواتین یونیورسٹیوں میں صرف فی میل کو ہی اہل قرار دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *