پین سٹیٹ یونیورسٹی: انتخابی مہم پرہیلری کلنٹن کی بیٹی سے گفتگو کی قیمت 500ڈالرز
- September 11, 2016 10:39 am PST
رپورٹ:ازکیٰ ضیا
ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم کو کالج کے طلبہ کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے کیو نکہ صرف ایک تقریب چیلسی کے ساتھ گفتگو میں شرکت کے لئے سینکڑوں ڈالر کی قیمت وصول کی جا رہی ہے۔
پین اسٹیٹ یونیورسٹی کے کفایت شعار طلبہ کو بدھ کو ہونے والی مسز کلنٹن کی بیٹی کے ساتھ “بات چیت” میں شامل رہنے کی بہت کم امید تھی کیونکہ صرف وہاں موجودگی کی قیمت500 ڈالر تھی۔
واشنٹگن ٹائمز نے ہفتے کے روز اپنی رپورٹ میں ہیلری کلنٹن پر ایک رپورٹ میں پین سٹیٹ یونیورسٹی میں ہیلری کی انتخابی مہم کے دوران پانچ سو ڈالرز وصول کرنے کی تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے۔
ریاست کی سابق سیکرٹری اور صدر کی اُمیدوار ہیلری کلنٹن کی بیٹی چیلسی کے ساتھ ایک تصویر 1000 ڈالر کا عطیہ دے کر حاصل کی جا سکتی تھی اور ایک خصوصی استقبالیہ کےلیے 27 سو ڈالر کی ضرورت تھی۔
اسکول کےخود مختار اخبار “کولی جیعن” نے ترقی پسند طلبہ سے گفتگو کی جو اسٹیٹ کالج ، اس تقریب کی قیمتوں پر حیران تھے۔
اگرچہ ہم یقینی طور پر اپنی ماں کی جانب سے انتخابی مہم چلانے پر چیلسی کی حمایت کرتے ہیں ،لیکن ہم مسز کلنٹن کے اس فیصلے سے متفق نہیں ہیں کہ یہ گفتگو صرف ان افراد کے لیے دستیاب ہے جو کم از کم 5 سو ڈالر ادا کرنے کےمتحمل ہو سکتے ہوں۔
بدھ کو اخبار کے بیان کے مطابق پین اسٹیٹ یونیورسٹی کے” کالج پروگریسوز” کے نائب صدر ایتھن پال نے کہا۔”یہ خاص طور پر قابل مذمت ہے کہ مسز کلنٹن کے ساتھ ایک ذاتی گفتگو کی لاگت 27 سو ڈالر ہے۔
کالج پروگریسوز کی سیکرٹری کیتھرین وان ڈیولڈے نے مزید کہا کہ انتخابات میں ملوث ہونے کی اتنی مہنگی قیمت کی وجہ سے کالج کے طلبہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے جو پہلے ہی یہ سمجھتے ہیں کہ سیاست کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔
سب سے پہلے یہ کہانی شائع کرنے والی قدامت پسند ویب سائٹ” ہیٹ سٹریٹ” کے پاس قارئین طلبہ کے لیے بہت سےمشورے تھے۔
کالج کے ایک طالبعلم کے مطابق”پیارے پین اسٹیٹ ترقی پسند طلبہ ، ترقی پسندیت سستی نہیں ہے۔
ہیٹ سٹریٹ ویب سائٹ پر ایک تبصرے میں کچھ یوں لکھا گیا ہے ” سب سے بری بات یہ ہے کہ ان چھوٹے ترقی پسند وں کو صرف رسائی کے لیےاتنی زیادہ رقم کی ادائیگی میں کوئی ستم ظریفی نظر نہیں آتی۔ جیسی ماں ویسی بیٹی۔
یو ایل سی اے میں 2014ء میں مسز کلنٹن کا نام شہ سرخیوں کی زینت بنا جب یہ انکشاف ہوا کہ وہ میں ایک تقریر کا معاوضہ تین لاکھ ڈالر لیتی ہیں۔اسکول کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس وقت مالی مدد ایک نجی اوقاف کے محکمے کی طرف سے فراہم کی گئی تھی ۔