لاہورکی 19 پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں مشکوک
- August 21, 2016 4:03 pm PST
اجازت کے بغیر ہی بی ایس آنرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے نئے پروگرامز کا اجراء۔ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بغیر اجازت داخلوں پرچوبیس یونیورسٹیوں سے سات روز میں جواب مانگ لیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور کی اُنیس جبکہ صوبے بھر کی پانچ پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں غیر قانونی طور پر نئے پروگرامز کا اجراءکیا گیا ہے۔
چانسلر(گورنر پنجاب) کی اجازت کے بغیر ہی غیر منظور شدہ پروگرام شروع کرنے والی جامعات کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔
پنجاب حکومت کی ہدایات پر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم خان(سابق وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور) کی سربراہی میں بارہ رکنی کمیٹی نے اپنی ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ لاہور کی اُنیس یونیورسٹیوں میں بیشتر پروگرام چانسلر کی منظوری کے بغیر ہی شروع کیے گئے ہیں جو یونیورسٹیوں کے چارٹرڈ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
حکومتی ہدایات پر بننے والی اس کمیٹی نے صوبے کی چوبیس پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے نئے پروگرام سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں
ذرائع نے بتایا ہے کہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں غیر منظور شدہ تعلیمی پروگرامز کے شروع کرنے پر محکمہ ہائر ایجوکیشن اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں بی ایس آنرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر غیر منظورشدہ پروگرام سے متعلق ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کو بھی آگاہ کیا جائے گا اور غیر منظور شدہ پروگرام کی ڈگریوں کو بھی تصدیق نہیں کیا جائے گا۔
پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے چارٹرڈ میں واضع طور پر لکھا ہے کہ نئے پروگرام کو شروع کرنے سے پہلے چانسلر سے اس کی باقاعدہ منظوری ضروری ہے۔
منظوری نہ لینے کی صورت میں اس پروگرام کی ڈگری کوناقابل تصدیق قرار دیا جائے گا۔
استعماری ااپنے یجنڈے کوبرقرار….پابندی لگا رہے ہین انکے ہا ن اچھے پروگرام ز آگر ہین تو تشویق دلائیں آپ. ملک میں صیحح تعلیمی نظام برقرار نہیں کرسکے مدارس دینی. کو نہیں سنبھالے دہشت گردی کا فروغ…..آپ تباہی کے زاویہ پہ ہین. ڈگری ہے یا جعلی ہے یا علم سے عاری ہین …..مشورہ….رابطہ….