پنجاب کے سرکاری سکولوں میں پہلی بار خواجہ سراؤں کے داخلے

  • August 10, 2018 11:16 pm PST
taleemizavia single page

راولپنڈی: جواد احمد

خواجہ سراء بچے اب سرکاری سکولوں میں پڑھیں گے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں خواجہ سراء بچوں کو داخل کرنے کی پالیسی کی منظوری دے دی ہے اور اس ضمن میں باقاعدہ طور پر مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ خواجہ سراء بچوں کو لڑکیوں اور لڑکوں کے سرکاری سکولوں میں داخل کیا جائے گا۔ خواجہ سراء بچے کی مرضی کے مطابق اُسے لڑکوں یا لڑکیوں کے سکول میں داخلہ لینے کی اجازت ہوگی۔ محکمہ کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق سکولوں میں خواجہ سراء بچوں کو تمام بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں گے اور ان سے عزت و احترام سے پیش آیا جائے گا۔

سرکاری حکم نامہ کے مطابق داخلے کے وقت رجسٹر میں خواجہ سراء بچون کی صحیح معلومات درج کی جائیں گی اور ان سے کوئی ہتک آمیز رویہ نہیں اپنایا جائے گا۔

جائیداد میں حصہ ،شناختی کارڈ کا اجرا، ووٹ کا حق، باعزت زندگی کیلئے نوکریوں کی فراہمی کے مواقع کے بعد مساوی تعلیم کا حق معاشرے کے بے توقیر خواجہ سراؤں کو معاشرے میں باعزت مقام دے سکتا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *