انٹرمیڈیٹ نتائج لاہور: پنجاب کالج کی 18 پوزیشنز، جی سی یونیورسٹی کی 6 پوزیشنز

  • September 16, 2016 7:12 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

لاہور بورڈ کے نتائج میں پنجاب کالج کی 18 پوزیشنز ہیں اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی 6 پوزیشنز ہیں۔ لاہور بورڈ میں کپس کالج کے حصے میں 4 پوزیشنز آئی ہیں۔

لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ امتحانات میں عبید اللہ محمد نعیم نے 1054نمبرز لے کر ٹاپ کیا ہے۔

عبید اللہ محمد نعیم کا تعلق پنجاب سائنس کالج فیروز پور روڈ لاہور سے ہے۔

پاک ترک انٹرنیشنل ہائر سیکنڈری سکول رائے ونڈ روڈ لاہور کے عثمان خالد نے 1052نمبرز لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

تین طلباء نے تیسری پوزیشن پر مشترکہ طور پر 1045نمبرز لیے ہیں۔

کپس کالج فار بوائز کے احمد ضیاء، پنجاب کالج فار ویمن مسلم ٹاؤن کی صبغت اللہ انوار اور پنجاب کالج آف سائنس فیروز پور روڈ لاہور کے محمد عمر حسان نے1045 نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

انٹرمیڈیٹ کی ٹاپ پانچ پوزیشنز میں سے صرف ایک پوزیشن لڑکی کے حصے میں آئی ہے۔

لاہور بورڈ کے نتائج میں پنجاب کالج کی 18 پوزیشنز ہیں جبکہ کپس کالج کی 4 پوزیشنز ہیں۔ جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے حصے میں 6 پوزیشنز آئی ہیں۔

پری انجینئرنگ گروپ لڑکیوں میں صبغت اللہ انوار نے 1045نمبروں کےک ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ کینئرڈ کالج فار ویمن لاہور کی مناہل نے 1041نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ پنجاب کالج فار ویمن مسلم ٹاؤن کی مشل آکائشی نے 1039نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

پری میڈیکل گروپ لڑکوں میں پنجاب کالج آف سائنس کے محمد عمر حسان نے 1045نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

اسی گروپ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے تجمل حیات نے 1042نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

پری میڈیکل لڑکوں کے گروپ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے حافظ سہیل اشرف اور پاک ترک انٹرنیشنل سکول کے توصیف الرحمن نے 1041نمبرز لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

پری میڈیکل گروپ گرلز میں کپس انٹرمیڈیٹ گرلز کالج کی روحما ملک نے 1043 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

اسی گروپ میں کپس کالج کی ہی دانیہ جمیل نے 1042نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

کپس گرلز کالج کی ملیحہ زبیر چاولہ، پنجاب کالج فار ویمن کی در نجف اور عین الحق نے 1041 نمبرز لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

جنرل سائنس گروپ لڑکوں میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے حمزہ بیگ نے 1022 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے ہی حافظ محمد احمد نے 1020نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

اسی گروپ میں پنجاب کالج فار انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محمد زید نے 1017نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

جنرل سائنس گروپ لڑکیوں میں کینئرڈ کالج فار ویمن کی خدیجہ کامران نے 1022 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن، پنجاب کالج فار ویمن کی آمنہ اقبال نے 1015نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ پنجاب کالج فار ویمن کی ہی سمین مہتاب نے 1014نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

کامرس گروپ بوائز میں پنجاب کالج آف کامرس کے محمد حارث نے 1004نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

پنجاب کالج آف کامرس کے محمد عمر نے 1003 اور اسی کالج کے سید منیب علی نے 992نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

کامرس گروپ گرلز میں پنجاب کالج فار ویمن کی کرن اعجاز نے 1010نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن، جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن بھی اسی کالج کی طالبات نے حاصل کی ہیں۔

عشہ فاطمہ نے 1008 نمبروں کے ساتھ دوسری اور افنان زبیرنے 993نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

ہیومینٹیز گروپ بوائز مین گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شاہ نواز نے 965 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن، پرائیویٹ اُمیدوار ریان عبد الخالق نے 953نمبروں کے ساتھ دوسری اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے محمد اسحاق نے 935نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

ہیومینٹیز گروپ گرلز میں پرائیویٹ اُمیدوار لبنیٰ بنیاد نے 998نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن، کوئین میری کالج کی اُم لیلیٰ نے 985نمبروں کے ساتھ دوسری اور پرائیویٹ اُمیدوار رمزا کنول نے 974نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

نتائج کا اعلان لاہور بورڈ کے چیئرمین چوہدری محمد اسماعیل نے کیا اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل جبکہ سیکرٹری بورڈ ریحانہ الیاس بھی موجود تھیں۔

لاہور بورڈ پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کل ایوان اقبال لاہور میں منعقد کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *