ہائر ایجوکیشن کمیشن کا سب کیمپسز کی ڈگریوں کی تصدیق سے انکار

  • July 3, 2018 9:42 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

پاکستان کی سرکاری و پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے وضع کردہ ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں کے انکشاف کے بعد کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایچ ای سی نے سرکاری و پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں ایک ہی طالبعلم کو مختلف پروگرامز میں داخلہ دینے پر پاپندی عائد کر دی گئی، سب کیمپس سے ڈگری لینے والے طلباء کی سند پر مین کیمپس کا نام لکھنے پر بھی پاپندی عائد کر دی گئی ہے۔

ایچ ای سی نے سمیسٹر ضوابط کی خلاف ورزیوں پر وائس چانسلرز، ریکٹرز کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان خلاف ورزیوں کو بند کریں۔ اس ضمن میں ایچ ای سی نے جامعات کے وائس چانسلرز کو وارننگ پر مبنی خط جاری کیا گیا ہے۔

ایچ ای سی کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق سمر سمیسٹر میں صرف ریگولر طلباء کو ہی ریفریشر کورس کرانے کی اجازت ہوگی جبکہ ایک سال میں دو سے زائد تعلیمی سیشن چلانا غیر قانونی ہے۔

یونیورسٹیاں بہار اور خزاں میں ہی داخلہ کرنے کی مجاز ہیں اور سب کیمپس سے ڈگری لینے والے طلباء کی سند پر مین کیمپس کا نام لکھنے پر پاپندی عائد کی گئی ہےجس کیمپس سے ڈگری مکمل ہوگی، اُسی کیمپس کا نام لکھا جائے گا۔

ایچ ای سی نے وارننگ دی ہے کہ سند پر سب کیمپس کا نام نہ لکھا گیا تو ڈگریوں کی تصدیق نہیں ہوگی۔ مراسلے میں جامعات کے مالی ضابطوں کی خلاف ورزیوں پر بھی نوٹس لیا گیا ہے۔

وائس چانسلرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ طلباءسے فیس کی وصولی کے لیے ایک خاص بنک اکاونٹ مختص کریں جامعات پر زور دیا گیا ہے کہ طلباءسے کیش کی صورت میں فیس وصول کرنا غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published.