لاہور بورڈ کا فرسٹ ایئر کے پرچوں کی ری چیکنگ مفت کرنے کا اعلان

  • October 14, 2016 7:38 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

چیئرمین انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ اسماعیل چوہدری کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فرسٹ ایئر کے پرچوں کی ری چیکنگ بغیر فیس کے ہوگی۔

پرچوں کی ری چیکنگ کی درخواستیں جمع کرانے والے طلباء سے پیسے وصول نہیں کیے جائیں گے۔

جمعرات کے روز لاہور کے سرکاری و نجی کالجوں کے طلباء نے بورڈ انتظامیہ کے خلاف پرچوں کی چیکنگ پر عدم اعتماد کے باعث احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

احتجاجی طلباء نے بورڈ سے مطالبہ کیا تھا کہ فرسٹ ایئر کے پرچوں کی چیکنگ میں بڑے پیمانے پر غلطیاں ہیں لہذا ان پرچوں کی ری چیکنگ کرائی جائے۔

طلباء نے بورڈ حکام پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ اُردو، کیمسٹری اور بائیولوجی کے مضامین کے پرچوں کی چیکنگ پر اُنہیں تحفظات ہیں۔

جمعرات کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کے دوران طلباء نے ٹریفک بھی بلاک کر دی تھی۔ احتجاجی طلباء کے ساتھ بات چیت کے لیے چیئرمین لاہور بورڈ اسماعیل چوہدری مال روڈ پہنچے اور اُنہوں نے طلباء کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

طلباء کے مطالبات کے بعد لاہور بورڈ نے پرچوں کی ری چیکنگ کی تاریخ 25 اکتوبر تک بڑھا دی ہے اور اس دوران طلباء سادہ صفحے پر درخواست جمع کراسکتے ہیں۔جس کے بعد متاثرہ طلباء کو ان کے پرچوں کی جوابی کاپیاں دکھائی جائیں گی۔

بورڈ حکام نے طلباء کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پرچوں کی چیکنگ کے لیے کسی قسم کی فیس جمع نہ کرائیں۔


  1. لاہور بورڈ نے طلباء کے ساتھ ظلم کیا ہے۔ نااہل اُستادوں کو پرچے تھما دیے اور ہمارا مستقبل تباہ کیا گیا ہے۔ بورڈ نے ری چیکنگ میں ڈندی ماری تو ہم پھر سڑکوں پر ہوں گے۔

  2. ہمیں انصاف دیا جائے۔ سارا سال ہم نے محنت کی ہے اور صرف بورڈ کی لاپرواہی کی وجہ سے ہمیں خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔ اُردو اور کیمسٹری کے مضمون کے پرچوں کی چیکنگ تو اساتذہ نے انتہائی غیر ڈمہ داری سے کی ہے۔ انصاف نہ ملا تو پھر بورڈ کے سامنے دھرنا ہوگا۔

  3. Where is CM? Where is Education Minister? They don’t have concerns with students future. Chairman Board should be punished. Someone told me incompetent teachers marked our papers who are also under BA.

  4. CM should take immediate action because incompetent teachers who marked papers should be punished and they may be black listed. Relief should be give to students. Their papers should be remarked from competent teachers.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *