پنجاب کے سرکاری کالجوں میں 5ہزار اساتذہ کی 30ہزار تنخواہ پر بھرتیاں

  • August 25, 2016 4:10 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

سرکاری کالجوں میں ایک سال کے لیے پانچ ہزار ٹیچرز بھرتی کرنے کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب نے دے دی ہے۔

بھرتیوں کا آغاز یکم سمتبر سے ہوگا،جن اُمیدواروں کے پاس پی ایچ ڈی کی ڈگری ہے اُنہیں مجموعی طور پر پانچ نمبر اضافی دیے جائیں گے جبکہ ایم فل ڈگری کے حامل اُمیدواروں کو تین اضافی نمبردیئے جائیں گے۔

صوبہ پنجاب کے 700 زائد سرکاری کالجوں میں ایک سال کے لیے عارضی اساتذہ بھرتی ہوں گے۔

صوبے بھر کے کالجوں کے پرنسپل سات اور آٹھ ستمبر کو امیدواروں کے براہ راست انٹرویوز لیں گے۔ ڈی پی آئی کالجز کی جانب سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق کالج ٹیچرز انٹرنیز کی فہرستیں بارہ ستمبر کو آویزاں ہوں گی۔

چودہ ستمبر کو کالج ٹیچرز انٹرنیز کی بھرتیوں کے آرڈرز جاری ہوں گے۔کالج ٹیچرز انٹرنیز کی مدت ملازمت 14 مئی 2017ء تک ہو گی۔ جنرل کالجوں میں 20 جبکہ کامرس کالجوں کے 7 مضامین کے نئی بھرتیاں ہوں گی۔

کالج ٹیچرز انٹرنیز کی ماہانہ تنخواہ تیس ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔انٹرویو میں پی ایچ ڈی کی ڈگری والے امیدواروں کو پانچ جبکہ ایم فل والوں کو تین اضافی نمبردیئے جائیں گے۔

عارضی بھرتی ہونے والے ان اساتذہ کو 30ہزار ماہانہ تنخواہ دی جائے گی تاہم تنخواہ کی یہ رقم آئندہ سال کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد ہی ادا کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *