یونیورسٹی آف لاہور کے  تین غیر قانونی سب کیمپسز بند کرنے کا حکم

  • January 10, 2020 3:31 pm PST
taleemizavia single page

لاہور:  یونیورسٹی آف لاہور کے تین سب کیمپسز غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی آف لاہور کا گجرات، پاکپتن، اسلام آباد کے کیمپسز غیر قانونی قرار دیے گئے ہیں۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے یونیورسٹی آف لاہور کو تینوں کیمپسز میں داخلے کرنے سے روک دیا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ نے یونیورسٹی آف لاہور کے چیئرمین بورڈ گورنرز اور ریکٹر کے نام مراسلہ لکھا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی آف لاہور آرڈیننس 2002ء کی شق پانچ کے تحت سب کیمپسز کھولنے کی مجاز اتھارٹی سے اجازت نہیں لی گئی ہے اور کیمپس کھولنے کے لیے متعلقہ اتھارٹی سے اجازت نہ لینا حکومت پنجاب کے رولز آف بزنس 2011ء کی خلاف ورزی ہے۔

پنجاب حکومت نے یونیورسٹی انتظامیہ کو تینوں کیمپسز میں داخلے کرنے سے روک ہے تاہم پہلے سے داخل شدہ طلباء سے متعلق کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *