یونیورسٹی آف لاہور میں 13 مضامین میں اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان
- May 12, 2019 12:42 pm PST

لاہور: دی یونیورسٹی آف لاہور نے مختلف مضامین میں اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے. یونیورسٹی میں پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچررز کے لیے اسامیاں مشتہر کی گئی ہیں.
پروفیسر کے لیے کمپیوٹر سائنس، آئی ٹی، فزکس، فزیو تھراپی، اسلامک اسٹڈیز، زوالوجی، سائیکالوجی، انگلش اور مینجمنٹ سائنسز کے مضامین پر بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے.
ایسوسی ایٹ پروفیسر کے لیے اکنامکس، ایجوکیشن، کمپیوٹر سائنس، آئی ٹی، فزکس، فزیو تھراپی، اسلامک اسٹڈیز، زوالوجی، سائیکالوجی، انگلش اور مینجمنٹ سائنسز شامل ہیں.
فزیو تھراپی کے مضمون میں اسسٹنٹ پروفیسر کی اسامی کا اعلان کیا گیا ہے. جب کہ ایجوکیشن اور انگریزی مضمون کے لیے لیکچرر کی اسامی خالی ہے.
اُمیدوار 26 مئی تک اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں جن کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر جاری کر دی گئی ہیں. مذکورہ اسامیاں سرگودھا کیمپس کے لیے جاری کی گئی ہیں.