جامعہ کراچی: ڈاکٹرز آف فارمیسی میں داخلے کیلئے طالبات عدالت میں

  • January 7, 2018 1:59 pm PST
taleemizavia single page

کراچی

جامعہ کراچی میں ڈاکٹرز آف فارمیسی کے داخلے کے لئے این ٹی ایس ٹیسٹ کے نتائج کے خلاف 2 طالبات نےآئینی درخوا ست سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرادی ہے۔

درخواست گزار طالبات نے کراچی یونیورسٹی کے چانسلر، وائس چانسلر، چیف سیکرٹری و سیکریٹری صحت کو فریق بنایا ہے۔

جامعہ کراچی کے شعبہ ڈاکٹر آف فارمیسی میں داخلے کے لئے این ٹی ایس ٹیسٹ میں50 فیصد نمبر حاصل کرنے والی دو طا لبات صبا اور عافیہ نے شعبہ میں داخلہ نہ ملنے پر جمعرات کودرخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں داخلہ کے لئے جو اشتہار دیا گیا تھا اس میں این ٹی ایس ٹیسٹ میں 50 فیصد نمبر لینے والوں کو اہل قرار دیا گیا تھا لیکن این ٹی ایس ٹیسٹ میں 50 فیصد سے کم نمبر لینے والوں کو بھی داخلہ دیا گیا۔

یونیورسٹی کے اشتہار میں یہ بات واضح طور پر لکھی گئی تھی کہ ٹیسٹ میں 50 فیصد سے کم نمبر لینے والوں کو داخلہ نہیں دیا جائے گالیکن بعد میں 20 سے زائد طلبہ وطالبات کو 50 فیصد سے کم نمبر لینے کے باوجود داخلہ دیا گیاجبکہ انہوں نے این ٹی ایس کے داخلہ ٹیسٹ میں 50 فیصد سے زائد نمبر حاصل کئےاور وہ داخلہ سے محروم ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *