یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کا آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

    April 15, 2020 2:50 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کی زیرصدارت منعقد ہوا، آن لائن منعقد کیے گئے اس اجلاس میں مختلف تدریسی امور پر گفتگو کی گئی۔

اس اجلاس کے دوران آن لائن کلاسز شروع کرنے کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے علاوہ یونیورسٹی کے اکیڈمک کیلنڈر سمیت مختلف مضامین کی مطالعاتی سکیموں کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آن لائن کلاسز کا آغاز 20 اپریل سے ہوگا، یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز کو بھی آن لائن ایجوکیشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

یونیورسٹی آف ایجوکیشن فال 2020ء سے فزکس میں پی ایچ ڈی کا بھی آغاز کرے گی اور ان سب امور کی بہتر انجام دہی کے لئے وائس چانسلر کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کہا کہ کرونا وباء کی وجہ سے بندش کے باوجود یونیورسٹی آف ایجوکیشن ضروری معاملات آن لائن طریقے سے نمٹا رہی ہے۔ اسی طرح 2 عدد پی ایچ ڈی سکالرز کا وائیوا بھی آن لائن لیا گیا۔

علاوہ ازیں آئی پی ایف پی پروگرام کے تحت اساتذہ کے انٹرویوز بھی آن لائن ہی کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ کرونا وباءکا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرنے کی کوشش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *