یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب “ٹاکرہ” کی رجسٹریشن میں دو دن باقی
- February 18, 2018 12:21 pm PST
لاہور
یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور کے تحت ٹاکرہ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں طلباء کے درمیان مختلف مقابلہ جات منعقد ہوں گے۔ اکیس فروری سے شروع ہونے والے ان مقابلہ جات میں پاکستان بھر سے پچاس تعلیمی اداروں کے طلباء شرکت کر رہے ہیں۔
طلباء کے درمیان تقریری مقابلہ جات، سپورٹس، پرفارمنگ آرٹس، میوزک، فوٹو گرافی، لاء موٹ، گیمنگ، فائن آرٹس، سائنس مقابلہ جات منعقد ہوں گے۔
یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں ان تقریبات کے دوران فیشن شو، قوالی نائٹ، ڈی جے نائٹ اور میوزیکل کنسرٹ بھی منعقد ہوگا۔ پانچ روزہ تقریبات میں شرکت کرنے کے خواہشمند طلباء کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ بیس فروری تک اپنی رجسٹریشن مکمل کرا لیں۔
لاہور کے علاوہ دیگر شہروں سے آنے والے طلباء وطالبات کے لیے رہائش کا انتظام بھی یونیورسٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔
رجسٹریشن کے لیے فیس اور دیگر معلومات کے لیے ویب سائٹ پر تفصیلات دیکھی جاسکتی ہیں۔