یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب: پروفیسرز اور لیکچررز کی نوکریوں کا اعلان
- August 6, 2017 2:07 pm PST
لاہور
یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے اپنی 9 کلیات میں اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان کیا ہے اور اس ضمن میں اُمیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز اور لیکچررز کی اسامیوں پر اُمیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
یو سی پی کے سکول آف اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس، بزنس سکول، فیکلٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، سکول آف میڈیا اینڈ کیمونیکیشن اسٹڈیز میں اساتذہ کی اسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ، فیکلٹی آف لائف سائنسز، فیکلٹی آف فارمیسی اور فیکلٹی آف لاء میں بھی پروفیسرز کی بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اُمیدواروں کی قابلیت و اہلیت سے متعلق تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ اُمیدوار اپنی درخواستیں 17 اگست تک جمع کراسکتے ہیں۔