برطانوی یونیورسٹیز کا قومی معیشت کیلئے 95 ارب پاؤنڈز کا کاروبار
- October 21, 2017 11:37 pm PST
ویب ڈیسک
برطانیہ کی یونیورسٹیوں نے قومی معیشت میں 95 ارب پاؤنڈز کا اضافہ اور نو لاکھ 40 ہزار نئی ملازمتوں کو سپورٹ کرنے میں مدد کی ہے۔
یونیورسٹیز یو۔ کے کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق سال دو ہزار چودہ پندرہ کے دوران ملکی یونیورسٹیز کے باعث قومی معیشت کیلئے سود مند رہی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی معیشت میں یونیورسٹیز نے قومی پیداوار میں 1.2 حصہ ہے جو کہ 21.5 ارب یوروز ہے۔
یہ رقم برطانیہ میں ایڈورٹائزنگ اور مارکیٹ ریسرچ انڈسٹری کا نصف ہے۔
برطانیہ میں یہ یونیورسٹیاں نو لاکھ 40 ہزار ملازمتیں پیدا کرنے میں معاون رہیں جو کہ مجموعی ملازمتوں کا 3 فیصد ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گراس آؤٹ پٹ میں بین الاقوامی طلباء سے 25 ارب 80 لاکھ یوروز حاصل ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کی یونیورسٹیز اب لیگل سیکٹر، ایڈورٹائزنگ اینڈ مارکیٹنگ، ایئر اینڈ سپیس کرافٹ مینوفیکچرنگ سے بھی زیادہ آمدن رکھتی ہیں اور یہ رقم زیادہ تر سرکاری یونیورسٹیز سے حاصل ہورہی ہے۔
یونیورسٹیز یو ۔ کے کی صدر جینیٹ بیر کہتی ہیں کہ بریگزیٹ کی صورتحال کے بعد یونیورسٹیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا عالمی مارکیٹ میں اعلیٰ تعلیم کے بدلتے رجحانات کے پیش نظر حکومت کو منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ یہ رپورٹ ملک کے پالیسی ساز اداروں کے لیے تنبہیہ ہے۔
وہ کہتی ہیں کہ برطانیہ کی یونیورسٹیاں ملازمتیں پیدا کرنے اور باصلاحیت افراد کی تیاری میں اہمیت کی حامل ہیں اور اس کے لیے دُنیا بھر سے طلباء ان یونیورسٹیز میں آتے ہیں جس سے مقامی سطح پر بھی کاروبار پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ملکی معیشت میں ان یونیورسٹیوں کا کلیدی کردار ہے۔
Universities in developed contries are the important contributors in national development. They act as the R&D organizations for national buissnes, agriculture, industrial and educational sectors. Universities now a days not merely institutions for traditional teaching and research but they contribute in paving the national policies for the future. There is a need to change tbe concept of a university in Pakistan.
To destroy or ruin a nation it is merely enough, ruin it’s education system. There was time it was very hard to get admission in a govt school and college but today those school,/ colleges are under waders control in rural areas and in the urban areas, being used for function and parties. The ruling elite has destroyed the whole education system while their children studying abroad. Education is being purchased on different costs. To get education is fundamental right of every one however, it is not in reach of every one. There are mafias like other fields of life. In spite of all this we are proud that we r musalman.