سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا یو ایم ٹی لاہور کے طلباء سے خطاب

  • October 6, 2016 7:07 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

سابق وزیراعظم پاکستان سیدیوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ جب تک کابل میں امن نہیں ہوتا اُس وقت تک افغانستان مضبوط نہیں ہوسکتا۔

اورجب تک کشمیرمیں آزادی کی صبح طلوع نہیں ہوتی دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

یہ بات اُنہوں نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں منعقدہ تقریب سے کہی۔

ملکی و عالمی حالات حاضرہ پر منعقدہ سیمینار سے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اورافواج پاکستان دنیاکی بہترین افواج میں سے ہیں۔

ملکی افواج تمام بیرونی خطرات سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں اس لیے بھارت سمیت کوئی بھی ملک پاکستان کے خلاف جارحیت کا نہ سوچے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آج ملک میں قائم لولی لنگڑی جمہوریت شہید محترمہ بے نظیربھٹوکی سیاسی بصیرت اورچارٹرآف ڈیموکریسی کومتعارف کروانے کی وجہ سے ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملکی ترقی کا دارومدار پارلیمنٹ کی مضبوطی وخود مختاری پرہے، پارلیمینٹ مضبوط ہوگی توادارے مضبوط ہوں گے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پرسختی کے ساتھ عمل ہوناچاہیے کراچی سمیت ملک بھرمیں جوکچھ امن نظرآرہاہے وہ اسی وجہ سے ہے۔

یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ امریکہ کاڈومورکامطالبہ ایک ناجائزمطالبہ ہیں ،ہم اس کی بہت عزت کرتے ہیں مگراس کے ساتھ تمام تعلقات برابری کی بنیادپرقائم رکھنا چاہتے ہیں۔

پانامہ لیکس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں حل کرانا چاہیے۔

سیمینار کے اختتام پر ریکٹر یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹٰکنالوجی ڈاکٹر حسن صہیب مراد نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو یاد گاری شیلڈ پیش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *