برطانیہ میں غیر ملکی طلباء کو ورک ویزہ دینے کی پالیسی منظور
- December 29, 2017 6:43 pm PST
ویب ڈیسک
برطانیہ نے غیر ملکی طلبا کیلئے نئی ویزا پالیسی بنالی جس کے تحت بیرون ملک سے آئے طلبہ تعلیم مکمل ہوتے ہی ویزے کو ورک ویزے میں تبدیل کراسکیں گے۔
برطانیہ کی جانب سے بنائی گئی نئی ویزا پالیسی کے تحت اب بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرنے کیلئے آنے والے طلبا تعلیم مکمل ہونے سے چند ماہ قبل ہی ورک ویزا کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔
اس سے قبل ایسے طالبعلموں کو ورک ویزا کے لئے ڈگری ملنے کا انتظار کرنا پڑتا تھا تاہم نئی پالیسی کے تحت ایسا نہیں ہوگا۔ غیر ملکی طالب علموں کیلئے نئی پالیسی کا اطلاق 11 جنوری سے ہوگا جس کے بعد برطانیہ میں زیر تعلیم طالب علم اپنی تعلیم مکمل کرنے سے پہلے پہلے ورک ویزا حاصل کرسکیں گے۔
خیال رہے کہ میئر لندن صادق خان نے بھارت اور پاکستان کے دورے کے موقع پر طالب علموں کو برطانیہ میں داخلوں پر زور دیا تھا۔
جب کہ انہوں نے نئی پالیسی کی حمایت کی تھی اور برطانیہ جا کر انہوں نے بیرون ملک سے برطانیہ آنے والے طالب علموں کی تعداد میں کمی کی جانب توجہ دلائی تھی۔