یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کی کنٹرولر امتحانات مستعفی

  • March 29, 2017 7:40 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر نور فاطمہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اُن کے استعفیٰ کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

یونیورسٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر نور فاطمہ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ ڈاکٹر نور فاطمہ نے اپنے استعفیٰ میں کوئی پیشہ وارانہ مسائل کی نشاندہی نہیں کی اور نہ ہی کسی مجبوری کے تحت یہ استعفیٰ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر نور فاطمہ انتہائی ذمہ داری سے اپنے عہدے کے فرائض سر انجام دے رہی تھیں تاہم اُن کے استعفیٰ دینے کے بعد یونیورسٹی کو نئے کنٹرولر امتحانات کی تعیناتی میں وقت درکار ہوگا۔

گورنر پنجاب رفیق احمد رجوانہ کی منظوری کے بعد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نئے کنٹرولر امتحانات کی تقرری کے لیے اشتہار جاری کرے گی جس کے بعد کنٹرولر امتحانات تعینات کرنے کا عمل شروع ہوگا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *