یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور: کانووکیشن کیلئے رجسٹریشن شروع

  • August 27, 2017 6:32 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے اپنے تیسرے کانووکیشن کو رواں سال نومبر کے تیسرے ہفتے میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اور اس کے لیے رجسٹریشن کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

کانووکیشن میں سیشن 2016ء سے 2017ء کے گریجویٹس کو ڈگریاں دی جائیں گی متعلقہ سیشن کے گریجویٹس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کانووکیشن میں رجسٹریشن کے لیے فوری طور پر ڈگری سیکشن رابطہ کریں۔

کانووکیشن میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور اس سے ملحقہ کالجوں سے ایم ایس، ایم ڈی، ایم ڈی ایس، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں کرنے والے گریجویٹس بھی اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

کانووکیشن میں بیسٹ گریجویٹ گولڈ میڈل کا اعزاز انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ کی سطح پر دیا جائے گا اور اس کی تفصیل یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی گئی ہے۔

گریجویٹس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اسناد کی تصدیق شدہ کاپی اور اپنے والدین کی تفصیلات ڈگری سیکشن میں جمع کرا دیں۔

کانووکیشن میں شرکت کرنے کے لیے رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ 16 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *