پنجاب: میڈیکل کالجوں میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کی ہدایات
- June 25, 2017 4:05 pm PST
لاہور
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے تحت پنجاب میں سرکاری و نجی میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ضوابط کے مطابق میڈیکل اداروں میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کرنا طلباء کے لیے لازمی ہے۔
شیڈول کے مطابق ایم ڈی کیٹ میں شرکت کیلئے آن لائن رجسٹریشن دس جولائی تک کرائی جاسکتی ہے جبکہ ٹیسٹ کی فیس جمع کرانے کے لیے طلباء بنک اسلامی کی ملک تمام برانچز میں 10 جولائی سے لے کر 28 جولائی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
میڈیکل کا انٹری ٹیسٹ کا سوالیہ پرچہ 220 سوالات پر مشتمل ہوگا جس میں بائیولوجی کے 88 سوالات، کیمسٹری کے 58 سوالات، فزکس کے 44 سوالات اور انگریزی کے 30 سوالات شامل ہوں گے۔
ہر سوال کے 5 نمبرز مختص ہیں اور یہ ٹیسٹ 1100 نمبروں پر مشتمل ہوگااور اُمیدواروں کو سوالات حل کرنے کے لیے 150 منٹ دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پنجاب کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں کے انٹری ٹیسٹ کا سلیبس تبدیل
انٹری ٹیسٹ میں نیٹیگو مارکنگ کی جائے گی ایک سوال غلط ہونے کا ایک نمبر کاٹ لیا جائے گا۔ انٹری ٹیسٹ کا سلیبس یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
پنجاب، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان کے اُمیدوار اس ٹیسٹ میں شرکت کرنے کے لیے اہل تصور کیے جائیں گے۔
یونیورسٹی نے اس انٹری ٹیسٹ کیلئے ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، گجرات، گجرانوالہ، سرگودھا، سیالکوٹ، راولپنڈی اور حسن ابدال میں سنٹرز بنائے گئے ہیں۔
انٹری ٹیسٹ 20 اگست کو ہوگا۔
Can I apply from karachi