رئیس جامعہ کا حمایت یافتہ گروپ یو ای ٹی سنڈیکیٹ الیکشن میں کامیاب

  • January 25, 2017 6:41 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی سنڈیکیٹ کے الیکشن میں جیتنے والے پروفیسرز کے ساتھ ریئس جامعہ ڈاکٹر فضل احمد خالد نے خصوصی ملاقات کی۔

یو ای ٹی لاہور کی سنڈیکیٹ الیکشن میں پروفیسر کی سیٹ پر ڈاکٹر صباحت عالمگیر، ایسوسی ایٹ پروفیسر کی سیٹ پر ڈاکٹر شاہد عمران، اسسٹنٹ پروفیسر کی سیٹ پر ڈاکٹر فرحان سعید جبکہ لیکچرر کی سیٹ پر ہبہ اختر کامیاب ہوئی تھیں۔

ریئس جامعہ کے ساتھ اس خصوصی ملاقات کے موقع پر رجسٹرارمحمد آصف، ڈین ڈاکٹر غلام عباس بھی موجود تھے۔

ریئس جامعہ ڈاکٹر فضل احمد خالد نے نومنتخب سنڈیکیٹ ممبران کو مبارکباد پیش کی اور ہدایات جاری کیں کہ وہ یونیورسٹی کے اہم ترین فیصلوں میں موثر اور مثبت کردار ادا کریں۔

ریئس جامعہ نے زور دیا کہ یونیورسٹی کے منفی تاثر پر کنٹرول کرنے میں سنڈیکیٹ ممبران کام کریں اور اپنے پیغام میں اُنہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ پروفیسرز مکمل تعاون کریں تاکہ فیصلہ سازی میں آسانی ہوسکے۔

واضح رہے کہ رئیس جامعہ کے حمایت یافتہ گروپ نے ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی جس کے نئے صدر ڈاکٹر محمد شعیب منتخب ہوئے ہیں جنہیں کرپشن کے کیسز میں آئی بی ایم کے ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹانے کے بعد سنڈیکیٹ نے کرپشن چارجز سے کلیئر کر دیا ہے۔

دوسری جانب سنڈیکیٹ الیکشن میں بھی ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی نے کامیاب اُمیدواروں کی مکمل حمایت کی تھی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *