گرمی کے ستائے یو ای ٹی طلباء کیلئے خوشخبری

  • May 1, 2018 5:06 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے طلباء کے لیے انتظامیہ نے اہم خبر کا اعلان کیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے کل دو مئی سے یو ای ٹی مین کیمپس کے سوئمنگ پول کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں طلباء کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

یو ای ٹی کے طلباء اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ سوئمنگ پول میں دوپہر تین بجے سے لیکر شام چھ بجے تک آسکتے ہیں۔

یو ای ٹی کا سوئمنگ پول ستمبر 2017ء سے بند پڑا ہے تاہم اب طلباء کو سوئمنگ پول کے ٹھنڈے پانی میں مئی کی سخت گرمی میں نہانے کا موقع میسر آئے گا۔ سوئمنگ پول کے اوقات کار کے دوران ماہر غوطہ غور اور تیراک کی ڈیوٹیز بھی لگا دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

کل دو مئی سے سوئمنگ پول کھل جانے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی طلباء کے درمیان تیراکی کے مقابلے بھی کرائے جائیں گے۔ سوئمنگ پول کو صاف رکھنے کے لیے طلباء کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *