یو ای ٹی لاہور کے طلباء کی گاڑی وادی نیلم کھائی میں جا گری

  • January 6, 2019 1:56 pm PST
taleemizavia single page

مظفر آباد: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے طلباء کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ہے. گاڑی میں‌ سوار 26 طلباء میں سے 3 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے. زخمیوں کو سی ایم ایچ مظفر آباد منتقل کیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق یو ای ٹی لاہور کے مختلف شعبہ جات کے طلباء تفریح کی غرض سے گزشتہ شام وادی نیلم کے لیے روانہ ہوئے، دوران ڈرائیونگ تھانہ پولیس چھتر کلاس موڑکے قریب کوسٹرکھائی میں جا گری۔اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تین طلباء کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

کوسٹر میں 26 طلباء سوار تھے جن میں تین طالبات بھی شامل ہیں۔۔جبکہ دو طلباء کو معمولی چوٹیں آنے پراسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں منتقل کردیا گیا ہے۔ کوسٹر ڈرائیور اور کنڈکٹر بھی زخمی حالت میں ہسپتال زیر علاج ہیں۔

یو ای ٹی کی انتظامیہ کے مطابق طلباء نجی طور پر تفریح کے لیے وادی نیلم جارہے تھے اور یہ ٹور پرائیویٹ کمپنی ہائی فائی ایڈوانچر کی جانب سے کرایا جارہا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.