یو ای ٹی لاہور نے طلباء کی فیسوں میں 100 فیصد اضافہ کر دیا

  • August 29, 2019 1:21 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے طلباء کی فیسوں میں سو فیصد سے زائد اضافہ کر دیا ہے.

ایڈمیشن فیس دو ہزار روپے، ٹیوشن فیس 36 ہزار روپے جبکہ سمر سمیسٹر میں فی کریڈٹ آورز کی فیس 200 روپے سے بڑھا کر 2000 روپے کر دی گئی.

ہاسٹلز میں رہائش پذیر طلباء سے بھی پندرہ سو روپے فیس وصول کی جائے گی۔ اضافے کا اطلاق آئندہ مہینے سے کر دیا جائے گا.

تعلیمی زاویہ کو دستیاب اکیڈمک کونسل کے سپیشل اجلاس کی دستاویز کے مطابق یو ای ٹی نے ایڈمیشن فیس ایک ہزار سے بڑھا کر 2000 روپے کر دی ہے، رجسٹریشن فیس 500 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے، ڈگری ویری فیکیشن فیس ہزار روپے سے بڑھا کر 2000 روپے مقرر کر دی گئی ہے.

اب طلباء کو اپنا ای میل ایڈریس رجسٹرڈ کرانے کیلئے 200 روپے ادا کرنا ہوں گے جبکہ مفت بننے والے سٹوڈنٹ شناختی کارڈ پر بھی 500 روپے فیس مقرر کر دی گئی ہے.

یونیورسٹی میگزین فیس 37 روپے سے بڑھا کر 150 روپے، میڈیکل فیس 125 سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی ہے.

یونیورسٹی نے فی سمیسٹر ٹیوشن فیس 30 ہزار روپے سے بڑھا کر 36 ہزار روپے کر دی ہے.

بی ایس سی انجینئرنگ کے طلباء کی لیبارٹری فیس 600 سے بڑھا کر 1200 روپے، سپورٹس فیس 300 سے بڑھا کر 600، انٹرنیٹ فیس 900 سے بڑھا کر 1800 روپے، ہاسٹلز میں رہائش پذیر طلباء کیلئے بھی 1500 روپے ٹرانسپورٹ فیس مقرر کردی گئی ہے.

زیرتعلیم طلباء کو ٹینس اور سکاش کورٹ میں کھیلنے کیلئے اب 900 روپے کی بجائے 6000 روپے دینا ہوں گے.

یو ای ٹی نے سمسٹر امتحانات کی فیس میں بھی 100 فیصد اضافہ کر دیا ہے.

سمسٹر امتحان کی فیس 500 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے، سمر سمسٹر سبجیکٹ رجسٹریشن فیس 200 فی گھنٹہ کریڈٹ آورز سے بڑھا کر 2000 روپے فی کریڈٹ آورز کر دی گئی ہے.

ہاسٹل کے کیوبیکل روم کا کرایہ 900 سے بڑھا کر 2000 روپے، ڈارمیٹری کا کرایہ 600 سے بڑھا کر 1000 روپے، ہاسٹل روم میں پنکھے کا کرایہ 200 روپے مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ سمر سمیسٹر میں مفت ہاسٹل کی فراہمی ختم کرکے 6000 روپے فیس مقرر کر دی گئی.

نئی فیس کا اطلاق یو ای ٹی مین کیمپس، کالا شاہ کاکو کیمپس، رچنا کیمپس اور نارووال کیمپس میں بھی ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *