یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ جاری
- September 29, 2017 7:53 pm PST
لاہور
یو ای ٹی لاہور میں بی ایس سی انجینئرنگ میں داخلوں کیلئے پہلی میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے ۔ یو ای ٹی لاہور کیمپس میں داخلوں کا سب سے زیادہ میرٹ میکنیکل انجینئرنگ میں 77.3 فیصد رہا ہے۔
مین کیمپس لاہور میں سول انجینئرنگ کا میرٹ 75.80 فیصد، الیکڑیکل انجینئرنگ کا میرٹ 75.25 فیصد، کمپیوٹر انجینئرنگ کا 75.21 فیصد، کیمیکل انجینئرنگ کا میرٹ 73.98 فیصد، پٹرولیم اینڈ گیس انجینئرنگ کا کہرٹ 73.98 فیصد آخری میرٹ رہا ہے۔
مین کیمپس میں میکاٹرونکس اینڈ کنٹرول انجینئرنگ کا میرٹ 73.96 فیصد، آرکیٹکچرل انجینئرنگ کا میرٹ 73.80 فیصد، انڈسٹریل اینڈ مینوفیکچرنگ انجینئرنگ کا میرٹ 73.05 فیصد، آرکیٹکچر کا 72.32 فیصد، کمپیوٹر سائنس کا 71.95 فیصد، میٹرلرجیکل اینڈ میٹریل انجینئرنگ کا میرٹ 71.53 فیصد، اینوائرنمنٹل انجینئرنگ کا میرٹ 71.25 فیصد، سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ کا مہرٹ 70.76 فیصد، ٹرانسپورٹیشن انجینئرنگ کا میرٹ 70.61 فیصد رہا ہے۔
پولیمر انجینئرنگ کا میرٹ 70.27 فیصد، مائننگ انجینئرنگ کا میرٹ 69.85 فیصد، پراڈکٹ اینڈ انڈسٹریل انجینئرنگ کا میرٹ 69.78 فیصد اور جیولوجیکل انجینئرنگ کا آخری میرٹ 69.77 فیصد رہا ہے۔
میرٹ لسٹ میں شامل طلباء کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ 9 اکتوبر تک اپنی فیسیں جمع کرا دیں۔ یو ای ٹی میں داخلوں کی دوسری میرٹ لسٹ 10 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔
Very nice information