یو ای ٹی نے انجینئرنگ میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ شیڈول جاری کر دیا

  • May 30, 2019 3:53 pm PST
taleemizavia single page

آمنہ مسعود

یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہوراور اس سے الحاق شدہ کالجزسمیت صوبہ پنجاب کے دیگر انجنیئرنگ اداروں میں انٹری برائے بی ایس سی انجنیئرنگ اور بی ایس سی انجنیئرنگ ٹیکنالوجی میں مشترکہ انٹری ٹیسٹ برائے2019ء کی آن لائن رجسٹریشن کاشیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

انٹری ٹیسٹ14 جولائی2019ء بروز اتوار صبح 10بجے منعقد ہو گا۔ انٹری‌ ٹیسٹ میں شرکت کے لیے یونیورسٹی نے 700 روپے فیس مقرر کی ہے. اُمیدوار 10 جون سے لے کر 2 جولائی تک آن لائن داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں.

انٹری ٹیسٹ کی تیاری کیلئے ہدایات یو ای ٹی کی ویب پورٹل http://admission.uet.edu.pkپر دستیاب ہیں۔

ٹیسٹ میں پوچھے جانے والے سوالوں کی تقسیم اسطرح ہو گی۔ طبیعات سے متعلق پوچھے جانے والے سوالات 30فیصد، ریاضی30فیصد، انگریزی10فیصد اور اختیاری مضمون میں پو چھے جانے والے سوالات30فیصدہونگے۔جبکہ امیدواران برائے پری میڈیکل (Pre-medical)گروپ کیلئے ٹیسٹ کے سوالوں کی تقسیم اسطرح سے ہے طبیعات سے متعلق سوالات 30فیصد، کیمسٹری 30فیصد، انگریزی 10فیصد اور بیالوجی سے متعلق سوالات 30فیصد ہو گی۔

یو ای ٹی مین کیمپس لاہورسمیت 13امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مین کیمپس لاہور، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالا شاہ کاکو کیمپس،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا بھی شامل ہیں.

دیگر امتحانی مراکز میں انجینئرنگ کالج بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان، NFC انسٹی ٹیوٹ برائے انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خانیوال روڈملتان،NFC انسٹی ٹیوٹ برائے انجینئرنگ اینڈ فرٹیلائزرریسرچ فیصل آباد، انجینئرنگ کالج اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، یونیورسٹی آف گجرات گجرات،انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد،گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رسول، ڈاکٹراے۔کیو خان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میانوالی، خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان،قائداظم کالج آف انجینئر نگ اینڈٹیکنالوجی ساہیوال شامل ہیں۔

انٹری ٹیسٹ میں شرکت کے بغیر طلباء بی ایس سی انجینئرنگ میں داخلے کے اہل تصور نہیں کیے جائیں گے.

صوبہ پنجاب کے انجینئرنگ یا انجینئرنگ ٹیکنا لو جی کے اداروں میں داخلہ کے لئے قابلیت کے حامل ایسے امیدوار مجاز ہیں جنہوں نے انٹرمیڈ یٹ پری انجینئرنگ یا اس کے مساوی بیرونی تعلیم،انٹر میڈیٹ جس میں ریاضی،فزکس اور کمپیوٹر سائنس یا ریاضی، فزکس اور شماریات کے مضامین پڑ ھے ہوں،بی ایس سی (انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ فرسٹ ڈویژن کے ساتھ)،انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل یا اس کے مساوی بیرونی تعلیم اور ڈی اے ای، بی ٹیک(پاس)، یا کوئی مساوی امتحان۔(مجاز شعبہ جات کی فہرست ویب لنک http://admission.uet.edu.pk پر موجود ہے۔

انٹری ٹیسٹ کا ایڈمٹ کارڈ آن لائن حاصل کرنے کی آخری تاریخ بروز بدھ 03جولائی2019ہے۔ درخواست صرف آن لائن ہی وصول ہو گی کسی امیدوار کو کسی سینٹر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایڈمٹ کارڈ کی وصولی کیلئے امیدوار کو تین مراحل سے گزرنا ہو گا۔سب سے پہلے امیدوار ٹوکن پر درج سیریل نمبر اور ٹوکن نمبر کی مدد سے ویب سائٹhttp://admission.uet.edu.pk پر login ہو گا۔

اس کے بعد امیدوار اپنے کوائف ُپر کرے گا۔کوائف پُر کرنے کے بعد تصویر اپ لوڈ کرنے کیلئے کہا جائے گا. ۔تصویر اپ لوڈ کرنے کے بعد امیدوار سے امتحانی مرکز کا انتخاب کرنے کو کہا جائے گا۔اس کے فوری بعد امیدوار اپنا ایڈمٹ کارڈ پرنٹ کر سکتا ہے۔

امیدوار کو ہدایات کی گئی ہیں کہ اس سینٹر کا انتخاب کریں جو ان کے ڈومیسائل ضلع/رہائش کے قریب ہو۔ ہر سینٹر میں محدود نشستیں پُر ہو گئیں تو انہیں متبادل ٹیسٹ سینٹر کا انتخاب کرنا ہو گا۔منتخب کردہ ٹیسٹ سینٹرز میں امیدواروں کی سہولت کیلئے کمپیوٹر اور پرنٹر کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے تا کہ امیدوار کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نا کرنا پڑے۔

ڈاخلہ ٹیسٹ کا نتیجہ انشاء اللہ21جولائی2019کی درمیانی رات کو ویب لنک http://admission.uet.edu.pk پر upload کر دیا جائے گا۔ تاہم تمام سوالات کے جوابات (Answr Key)ویب سائٹ پر 14اور15جولائی کی درمیانی رات کو uploadکر دیے جائیں گے۔

داخلہ ٹیسٹ ایف ایس سی /انٹرمیڈیٹ کے معیار کا ہو گا۔ایف ایس سی پری انجینئرنگ کے طلبہ و طالبات طبیعات،ریاضی اور انگریزی کے لازمی جبکہ انٹر میڈیٹ میں اپنے مضامین کے حساب سے کیمسٹری،کمپیوٹر سائنس اور شماریات کے مضامین میں ٹیسٹ دینے کے اہل ہوں گے.

اور پری میڈیکل کے طلبا و طالبات طبیعات، کیمسٹری،انگریزی اور بیالوجی کے مضامین میں امتحان دیں گے۔جبکہ ڈپلومہ آف ایسو سی ایٹ انجینئرنگ/بی ٹیک(پاس) والے امیداوان کیمسٹری یا کمپیوٹر سائنس کو بطور اختیاری مضمون انتخاب کر سکتے ہیں۔

انٹری ٹیسٹ ٹوکن ملک بھر کے تمام بڑے شہروں جن لاہور، کراچی،کوئٹہ،پشاور،اسلام آباد، راولپنڈی، گلگت، اٹک کینٹ، واہ کینٹ،ٹیکسلا، حیدرآباد، سکھر، بہاولپور، بہاولنگر، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، رحیم یار خاں، ملتان، گجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جہلم، چکوال، میر پور آزاد جموں کشمیر، مظفرآباد آزاد جموں کشمیر، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، لیہ اور جھنگ میں حبیب بینک کی نامزد برانچوں پر دستیاب ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *