یو ای ٹی لاہور: بی ایس سی داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی
- September 21, 2017 1:39 pm PST
لاہور
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے بی ایس سی کے داخلوں میں توسیع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اُمیدوار اب داخلہ فارم بروز ہفتہ 23 ستمبر تک جمع کراسکتے ہیں۔
حافظ قرآن طلباء کا ٹیسٹ 26 ستمبر کو لیا جائے گا جبکہ سپورٹس کیلئے ٹیسٹ 28 ستمبر کو ہوں گے۔ بی ایس سی میں داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ اُنتیس ستمبر کو آویزاں کی جائیں گی جبکہ دوسری میرٹ لسٹ 10 اکتوبر کو آویزں ہوگی۔
اُمیدواروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ تین مختلف شعبہ جات کی ترجیحات داخلہ فارم میں لازمی طور پر لکھیں جبکہ ڈاؤن گریڈنگ کا آغاز 26 اکتوبر سے ہوگا۔
یو ای ٹی میں داخلہ فارم جمع کرانے کی مجموعی فیس 850 روپے وصول کی جارہی ہے یہ داخلہ فارم اب 22 کی بجائے 23 ستمبر تک وصول کیے جائیں گے۔