یو ای ٹی لاہور میں‌ طالبات پر جینز، کیپری پینٹ پہننے پر پاپندی عائد

  • March 3, 2019 10:47 am PST
taleemizavia single page

لاہور: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انسٹیٹیوٹ آف بزنس اینڈ مینجمنٹ نے طالبات پر جینز پہننے پر پاپندی عائد کر دی ہے جبکہ طالبات پر یہ شرط عائد کر دی گئی ہے کہ وہ دوپٹہ یا سکاف لازمی طور پر لیں گی.

آئی بی ایم کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر محمد شعیب کی جانب سے طلباء و طالبات کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق گیارہ مارچ سے ہوگا.

نئے ڈریس کوڈ کے مطابق طالبات شلوار کے ساتھ لمبی قمیض پہن سکتی ہیں جبکہ کھلے گلے والی شرٹس، بغیر بازو شرٹس، ٹائٹس، جینز اور کیپری پینٹ پہننے پر پاپندی ہوگی. طالبات کو پاپند بنایا گیا ہے کہ وہ دوپٹہ اور سکاف لازمی طور پر لیں گی.

یہ ڈریس کوڈ طلباء کے لیے بھی جاری کیا گیا ہے. طلباء پر بھی جینز پہنے پر پاپندی عائد کی گئی ہے.

طالبعلم ڈریس پینٹ، ڈریس شرٹ، شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ یا کوٹ پہنیں گے اور ڈریس شوز لازمی طور پر پہننا ہوں گے. طلباء کو پاپند کیا گیا ہے کہ وہ جمعہ کے روز صرف شلوار قمیض پہنیں گے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *