دی سمارٹ سکولز کی برانچوں کے لائسنس معطل کرنے کے احکامات جاری
- May 19, 2019 12:21 pm PST
لاہور: دی سمارٹ سکول نیٹ ورک چلانے والی کمپنی ایم ایس ایجوکیشنل سسٹم نے قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے پر دس برانچوں کے لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق دی سمارٹ سکول الرحمن گارڈن کیمپس لاہور، جیا موسیٰ کیمپس شاہدرہ، مدینہ کیمپس وزیر آباد، ایمان کیمپس فیصل آباد، کینال روڈ کیمپس فیصل آباد، بھیرہ کیمپس، جوہر آباد کیمپس، سٹی کیمپس اوکاڑہ، جونیئرز کیمپس ساہیوال اور العباس کیمپس کبیر والا برانچوں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں.
پنجاب سمیت ملک بھر میں دی سمارٹ سکول کی 346 برانچز تعلیمی سہولیات فراہم کر رہی ہیں. سمارٹ سکول سسٹم، دی سٹی سکول سسٹم کا پراجیکٹ ہے.
جن برانچوں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں ان میں زیر تعلیم طلباء کے داخلے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں. منسوخ کیے گئے لائسنس کی تفصیلات سمارٹ سکول کی ویب سائیٹ پر بھی جاری کر دی گئی ہیں اور اس ضمن میں اخبارات میں اشتہارات بھی جاری کر دیے گئے ہیں.