پنجاب یونیورسٹی کی سات ریسرچ چیئرز پر جونیئرز اساتذہ کی تقرریاں

  • September 5, 2019 10:14 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے مختلف ریسرچ چیئرز پر تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں. وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے یونیورسٹی ایکٹ کی شق پندرہ چار کے تحت اساتذہ کو خالی ریسرچ چیئرز پر تعینات کرنے کی منظوری دی.

یونیورسٹی نے اہم ترین ریسرچ چیئرز پر جونیئر اساتذہ کو بھی تعینات کر دیا ہے. مذکورہ ریسرچ چیئرز کئی سالوں سے خالی تھیں.

رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد خان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد حمید اللہ ریسرچ چیئر پر شیخ زید اسلامک سنٹر کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عبد اللہ کو تعینات کیا گیا ہے. اقبال اسٹڈیز ریسرچ چیئر پر شعبہ اُردو کی پروفیسر ڈاکتر بصیرا عنبرین کو تعینات کیا گیا ہے.

بابا فرید گنج شکر ریسرچ چیئر پر شعبہ پنجابی کے پروفیسر ڈاکٹر نوید شہزاد، ڈاکٹر فقیر محمد فقیر ریسرچ چیئر پر شعبہ پنجابی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عاصمہ قادری کو تعینات کیا گیا ہے.

مولانا رومی ریسرچ چیئر پر اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ فارسی ڈاکٹر محمد صابر، ہیومن رائٹس ریسرچ چیئر پر انسٹیٹیوٹ آف کیمونیکیشن اسٹڈیز کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ حفظ الرحمن اور مولانا ظفر علی خان چیئر پر اسسٹنٹ پروفیسر انسٹیٹیوٹ آف کیمونیکیشن اسٹڈیز ڈاکٹر سویرا شامی کو تعینات کیا گیا ہے.

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ضوابط کے تحت ریسرچ چیئرز پر تقرری کے لیے فل پروفیسر ہونے اور تقرری کے لیے اخبارات میں اشتہار دینے کی بھی شرط عائد ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *