سپیرئیر یونیورسٹی: لیکچررز، پروفیسرز کی بھرتیوں کیلئے نوکریوں کا اعلان
- August 13, 2017 6:54 pm PST
لاہور
سپیرئیر کالج (یونیورسٹی کیمپس) نے لیکچررز سے لے کر پروفیسرز تک کی خالی اسامیوں پر بھرتیوں کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
شعبہ مینجمنٹ سائنسز ، ماس کیمونیکیشن، کامرس اینڈ اکنامکس اور کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز اور لیکچررز کی اسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔
سپیرئیر نے الیکڑیکل انجینئرنگ، بائیو میڈیکل انجینئرنگ، سول انجینئرنگ، ایوی ایشن مینجمنٹ، ایوی ایشن ٹیکنالوجی، کمپیوٹر انجینئرنگ، آرکیٹیکچر، فارماسوٹیکل سائنسز، الائیڈ ہیلتھ سائنسز، میڈیکل لیب سائنسز، سپیچ پتھالوجی، نیوٹریشن سائنسز، بائیو ٹیکنالوجی، انگلش لینگوئج اینڈ لاء کے مضامین میں اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔
اُمیدواروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ 21 اگست درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ بھرتیوں کی مزید تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔